راولپنڈی ،اوگرا میں 88ارب روپے کی کر پشن کے الزام میں گر فتار تو قیر صادق ہا ئی کورٹ سے ضما نت کے بعد رہا

جمعرات 20 مارچ 2014 06:39

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء ) سا بق دور حکو مت میں آ ئل اینڈ گیس ر یگو لیٹری اتھا رٹی(اوگرا) میں 88ارب روپے کی کر پشن کے الزام میں گرفتار تو قیر صادق کو ہا ئی کورٹ سے ضما نت کے بعد رہا کر دیا گیا اسلا م باد ہا ئی کورٹ نے تو قیر صادق کی جا نب سے دائر ضما نت کی درخواست ایک روز قبل دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں اور دو شخصی ضما نت پر منظور کی تھی جس کے بعد ان کی جا نب سے متعلقہ عدالت میں ضما نت کے مچلکے اور دو افراد نے شخصی ضما نت کے پیپر جمع کروائے ، جہا ں سے عدا لت نے قا نو نی ضا بطے مکمل ہو نے کے بعد تو قیر صادق کی رہا ئی کی رو بکار جاری کر دی جس کے نتیجہ میں سنٹر ل جیل حکا م نے تو قیر صادق کو جیل سے رہا کر دیا اس ضمن میں جیل حکام نے تو قیر صادق کی رہا ئی کے حوالہ سے تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :