حکومت ملک پر قرضے کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، صدر ممنون حسین، ایک دوست ملک کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد پر واویلا کیا جا رہا ہے،کسی سمگلر کی طرف سے امداد نہیں دی گئی بلکہ ایک دوست ملک نے پاکستان کی معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے امداد فراہم کی ہے جو ملک و قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی،نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اراکین کے وفد سے گفتگو
بدھ 19 مارچ 2014 06:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ 2008ء میں پاکستان پر چھ ہزار سات سو ارب روپے قرضہ تھا جبکہ 2013ء میں یہ قرضہ بڑھ کر 14 ہزار 8 سو ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس قرضے کو ختم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ایک دوست ملک کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد پر واویلا کیا جا رہا ہے۔ یہ کسی سمگلر کی طرف سے امداد نہیں دی گئی بلکہ ایک دوست ملک نے پاکستان کی معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے امداد فراہم کی ہے جو کہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی۔
اس امر کا اظہار صدر ممنون حسین نے منگل کے روز نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اراکین صدر شہریار خان، سیکرٹری طارق محمود چوہدری، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور آر آئی یو جے کے صدر علی رضا علوی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صحافی سعود ساحر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے نیشنل پریس کلب کی تعمیر، اس کے لئے سالانہ گرانٹ اور دیگر ایشوز کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مجھے تمام مطالبات تحریری صورت میں بھجوا دیں میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کر کے آپ کے ان مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر شہریار خان نے صدر مملکت ممنون حسین کو دورہ نیشنل پریس کلب کی باضابطہ دعوت بھی دی جس کو انہوں نے قبول کر لی۔ نیک نیتی سے کئے جانے والے کاموں کا اللہ صلہ دیتا ہے۔ ملک اب ترقی کی طرف گامزن ہوگا اور اس کے حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی آشا ایک ادارے کا نعرہ تھا تاہم وزیراعظم کی خواہش ہے کہ اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ہونے چاہئیں۔ جبکہ سرحدوں کو دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ بعض ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات میں منافقت سے کام لینا پڑتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 52 فیصد خواتین ملک کی ترقی میں اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو یہ ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوائی جائے تاہم انہیں اسلامی اقدار اور پاکستانی تشخص کو اجاگر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جن این جی اوز کی کارکردگی قابل ستائش نہیں ہے ان کی میڈیا کے ذریعے نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل تھا چین اگلے پانچ سالوں کے دوران 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ جس میں 22 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے حصول کے علاوہ کراچی میں نیوکلیئر پاور پراجیکٹ، کاشغر سے گوادر تا کراچی چار ہزار کلو میٹر شاہراہ اور ریلوے لائن کی تعمیر، لاہور کراچی موٹروے، گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ، گوادر پورٹ کی ترقی اور لاہور میں اورنج ٹرین کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے ایف 17- تھنڈر طیارے چین خریدے گا جبکہ دفاعی معاہدے بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اکنامک کوریڈور بنانے سے پاکستان کے علاوہ اس خطے کے دیگر ممالک بھی ترقی سے ہمکنار ہوں گے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اپنے چوتھے ستون (میڈیا) کو نظرانداز نہ کرے، میڈیا ہی کے ذریعے پاکستان پر ثقافتی و دیگر یلغار کو روکا جا سکتا ہے۔ حکومت میڈیا کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان سے خوفزدہ کیوں ہے، میڈیا پاکستان کو خطرات سے نکالنے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 19 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ورلڈکپ ٹی ٹونٹی، کوالیفائنگ مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیپال کو8وکٹوں ،افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ، وارم اپ میں ویسٹ انڈیزنے انگلینڈکو7وکٹوں سے شکست دیدی
-
بوم بوم آفریدی فٹ ،آج جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا وارم اپ میچ کھیلیں گے،بنگلہ دیش کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم کے ساتھ بھرپور ٹریننگ ، شاہد آفریدی فٹ ہیں،کو وارم اپ میچ کھیل کر ردھم میں آنے ... مزید
-
وویمنز ورلڈ کپ ٹی20: وارم اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا ،گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 106رنز بنائے ، انگلینڈ نے بمشکل ہدف آخری اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، دوسرے ... مزید
-
61ویں قومی سائکلنگ چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی ،افتتاحی روز واپڈا کے سائکلسٹ چھائے رہے ،پاکستان سپورٹس بورڈ جلد فیڈریشنز کی گرانٹ بحال کردے گا ،پی او اے صدر اکرم ساہی
-
ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کے لیے چھ رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا
-
وزیراعظم نے بم ناکارہ بنانے کیلئے جدید آلات اور گاڑیاں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کے حوالے کر دیں
-
پانی نہ صرف ہماری سماجی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے، اسحاق ڈار،صنعتی اور زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے ہمیں پانی کو بچانا ہو گا، صفائی ستھرائی ،پینے ... مزید
-
ڈی ایم جی گروپ میں گریڈ21 کے افسر طاہر شہباز رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات ،نوٹیفکیشن جاری
-
آئین میں ترمیم کر کے خواتین کے لیے الگ سے قومی و صوبائی اسمبلیاں قائم کی جائیں ‘سراج الحق،سراج الحق نے او لیول میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والے 10 سالہ حارث منظور کو خیبر پختونخواہ کے دورہ کی دعوت دیدی
-
میگا مالی سکینڈل، ایف آئی اے نے امین فہیم کو طلب کر لیا،سابق وفاقی وزیر کو24 مارچ کو تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت،سکینڈل میں پچھلے دور حکومت کی اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا ... مزید
-
کوہستان ویڈیو سکینڈل میں لڑکیوں کے والدین نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا،عدالت نے لڑکیوں کو 2 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
-
تھر میں قحط کی ذمہ دار وفاقی اور سندھ حکومت ہے‘ اعتزاز احسن،پرویز مشرف 31 مارچ کو عدالت میں پیش ہوجائیں گے‘ سابق آمرنے عسکری ہسپتال میں پناہ لے رکھی ہے‘ پناہ لینے سے کمانڈو کی عزت نہیں رہتی‘ ایف ... مزید
-
جسٹس امیر ہانی مسلم کی ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت سے معذرت ،کیس کی مزید سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ، سماعت نئے بنچ کی تکمیل تک ملتوی
-
ایل پی جی ،کمپنیوں نے بغیر منظوری کے پانچ روپے فی کلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ،قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے،حکومت اور اوگرام حکام ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ... مزید
-
سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ،21فروری کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جا ئے ، در خو است گزا ر
-
آڈیٹر جنرل نے قواعد کو نظر انداز کرکے اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کیا،وزارت خزانہ ،کمیٹی نے وزارت قانون اور خزانہ سے تحریری جواب طلب کرلیا ، پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان شفاف ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چولستان میں خشک سالی کی خبروں کانوٹس، اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی، صحرا کے 95 فیصد ٹوبے خشک ہو چکے انسان اور جانور ایک ہی مقام پر پانی پیتے نظر آتے ہیں، خوراک نہ ملنے سے سو سے ... مزید
-
الیکشن ٹربیونل نے پی پی 259مظفر گڑھ سے ایم پی اے سردار خان محمد جتوئی کو نا اہل قراردیا
-
مشرف غداری کیس میں عدالت جوکارکر دگی دکھا رہی ہے وہ قانون کم اور لے دے زیادہ ہے ،عاصمہ جہانگیر
-
حکومت سی این جی سیکٹر پر 26 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر غور
-
پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بدترین ہوتی جا رہی ہے،میاں محمود الرشید ، میاں شہباز شریف ایم پی اے شپ چھوڑ کر وزیر خارجہ بن جائیں، اپنی جگہ پر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیں تاکہ صوبے کے معاملات ... مزید
-
کریمیا روس میں شامل،کریملن جی ایٹ سے معطل،یوکرین اور مغرب نے کریمیا کی روس میں شمولیت کو مسترد کردیا
-
ایران میں سی آئی اے کا سربراہ جوناتھن بینک معطل
-
داعش کی سرکوبی کے لیے عراق کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی ،ہلفائر میزائل سمیت دوسرا گولا بارود امریکا فراہم کرے گا
-
صدارتی انتخاب سے پہلے مصر میں فوجی تبدیلیاں،شمالی اور جنوبی ریجنز میں فوجی کمانڈر تبدیل
-
کائنات کیسے بنی؟ تخلیق کے پہلے سیکنڈ کے مزید شواہد، کائنات کی تخلیق کے بارے میں ’بگ بینگ تھیوری‘ کے حق میں نئے غیرمعمولی ثبوت ملے ہیں،سائنسدان
-
کرائمیا ہمیشہ ہی روس کا ’اٹوٹ انگ‘ رہا ہے، روسی صدر
-
طیارہ مالدیپ کے جزائرکے قریب نچلی سطح پرمحوپروازتھاجس کادروازہ بھی نظرآرہاتھا،عینی شاہد
-
گجرات فسادات میں نریندر مودی کو بے قصور قرار نہیں دیا جاسکتا ، راہول گاندھی ،2002ء کے فسادات ناقابل معافی جرم تھے ، بی جے پی حکومت اس کی جوابدہ ہے ، انٹرویو
-
چین بھارت جنگ1962 بارے خفیہ رپورٹ منظر عام پر آگئی،افواج کی کمزریوں اور بزدلی کے کئی راز فاش
-
افغانستان اہم طالبان کمانڈر نے شدت پسندی سے دستبردار‘ حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کردیا
-
ایران پر حملے کیلئے امریکہ پر انحصار نہیں کیا جائے گا‘ اسرائیل
-
سعودی عرب کا قطر سے اپنی پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
-
میکسیکو ،بچوں کو قتل کرکے اعضاء فروخت کرنیوالا منشیات فروش گرفتار
-
امریکہ ، فیشن ڈیزائنر ایل رین سکاٹ کی پراسرارموت ، رولنگ سٹونز نے آسٹریلیا میں اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا
-
افغانستان ،تین پہیوں والی موٹرسائیکل پر سوار خود کش حملہ آور کے حملے میں 15افراد ہلاک،27 زخمی
-
جرمنی ،مرد و عورت میں آمدن کا فرق تین سال سے برقرار
-
ترقی پذیر ممالک میںآ سمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان میں اضافہ، عالمی سطح پر درجہ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہوگا‘ ایشیاء سمیت کئی مما لک میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعا ... مزید
-
وزیراعظم کا نیکٹا کے ماتحت انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ اور ریپڈ رسپانس فورس کے قیام کا حکم ، ملک کی خوشحالی امن سے جڑی ہوئی ہے،چاروں صوبائی حکومتیں اور تمام ادارے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر ... مزید
-
ملا ئیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلا ش کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا سرچ آپریشن شروع‘ 30 لاکھ افراد تلاش میں مشغول ،پاکستان سمیت 26 ممالک سرچ آ پر یشن میں شریک ہیں‘امریکی کمپنی، اسلام آباد کوالالمپور کی ہر ... مزید
-
حکومت کو مالا کنڈ سے لاپتہ 35افراد پیش کرنے کیلئے24گھنٹوں کی آخری مہلت ،وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلی، گورنر پختونخواہ پر توہین عدالت کی تلوار لٹکنے لگی ، صبر کا دامن چھوڑ چکے ،کشتیاں بھی جلا دیں، ... مزید
-
حکومت کہے کسی ملک میں اپنے دستے بھیجو تو فوج ایسا حکم نہ مانے،الطاف حسین، جس ملک میں جاگیردارانہ،وڈیرانہ،ظالمانہ نظام ہوگاوہاں جمہوریت آہی نہیں سکتی، لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا جارہا ہے، ... مزید
-
انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس،الیکشن کمیشن کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کا حکم، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانیبا رے حکومت سے ایک ما ہ میں رپورٹ طلب ,خیبر پختونخواہ میں ... مزید
-
سرکاری اداروں کی قید میں مبینہ خواتین اور بچوں کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں،پرویز رشید ، طالبان سے مذاکرات پنجاب کا نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، ہم پاکستانی ہیں اور اسی بنیاد پر مسئلے کو حل کرنے کی ... مزید
-
حکومت ملک پر قرضے کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، صدر ممنون حسین، ایک دوست ملک کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد پر واویلا کیا جا رہا ہے،کسی سمگلر کی طرف سے امداد نہیں دی گئی بلکہ ایک دوست ملک ... مزید
-
مبینہ قیدی طالبان جنگجووٴں کے اہل خانہ ہیں،پروفیسر ابراہیم ، عسکریت پسندوں کی طرف سے فراہم کردہ 300 افراد کی فہرست میں ملا فضل اللہ کے سسر اور صوفی محمد شامل نہیں، مولانا صوفی محمد کی رہائی کا معاملہ ... مزید
-
پاکستان اور افواج پاکستان کسی قیمت پر شام کے معاملے میں فریق نہ بنیں،ڈاکٹر طاہر القادری، حکومت ملک کی خود مختاری کو ڈالروں کے عوض بیچنے سے باز رہے ورنہ قوم کی طرف سے بہت سخت رد عمل آئے گا، کسی حکمران ... مزید
-
کچہری حملے پر وزیرداخلہ غلط بیان پر سوچ سمجھ کر اپنے بارے خود فیصلہ کریں، خورشید شاہ،وزیر اعظم کو ملنے والا ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ... مزید
-
اسحاق ڈار و پرویز رشید کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،سیاسی اور سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، حکومتی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمن کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی ،جے ... مزید
-
توقیرصادق کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم امتناعی کالعدم قرار،قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے تمام فریقین کے دلائل سننا ضروری ہیں، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.