کچہری حملہ ریاستی ناکامی کا مظہر ،حکومت بتائے ذمہ دار کون ہے، چیف جسٹس،زندگی کا تحفظ ہر شہری کا حق، بہت ہوگیا ہے اب یہ معاملات ختم ہونے چاہئیں ،حالات انتہائی خراب ہو چکے،حکومت کب تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشا دیکھتی رہے گی، بہت ہوگیا ہے اب یہ معاملات ختم ہونے چاہئیں ، کچری حملہ کرنے کا الزام قبول کرنے والی تنظیم نجانے اصلی بھی ہے یانہیں ہو سکتی ہے فرضی نام ہو،جسٹس تصدق کے کچہری حملہ کیس میں ریمارکس،اظہر ایڈووکیٹ کی نجی ہسپتال سے پلاسٹک سرجری کرانے کا حکم، سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مکمل ، د وزارت داخلہ کو ارسال ،تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایس پی آپریشن سمیت وفاقی پولیس کو ناکامی کا مرتکب قرار
منگل 18 مارچ 2014 06:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری حملہ کیس میں سرکاری خرچ پر زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور رائے اظہر ایڈووکیٹ کا نجی ہسپتال سے پلاسٹک سرجری کرانے کا حکم دیا ہے۔سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری صحت خود اس کی نگرانی کریں جبکہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف ایٹ کچہری حملہ ریاست کی ناکامی کا مظہرہے۔
حملہ کرنے کا الزام قبول کرنے والی تنظیم نجانے اصلی بھی ہے یانہیں ہو سکتی ہے فرضی نام ہو۔حکومت کو بتانا چاہیے کہ واقعہ کا اصل ذمہ دار کون ہے۔معلوم نہیں حملہ آور کون تھے اس لئے اخباری خبروں پر تبصرہ نہیں کر سکتے ۔زندگی کا تحفظ ہر شہری کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔حالات بہت خراب ہیں ۔(جاری ہے)
حکومت کب تک ہاتھ پر ہاتھ دوسرے تماشا دیکھتی رہے گی۔
لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔گھر سے کام کے لئے جانے والا ہر شخص کے اہلخانہ اس کی حفاظت واپسی کے شدت سے منتظر رہتے ہیں۔بہت ہوگیا ہے اب یہ معاملات ختم ہونے چاہئیں۔کسی کو کسی کا احساس تک نہیں رہا۔انصاف کے بغیر معاشرے کبھی زندہ نہیں رہتے جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہیں کہ حملہ کرنے والی تنظیم کو بخوبی علم ہے کہ اگر حکومت کو ان کے بارے پتہ چل بھی جائے تو کون سا حکومت نے ان کے خلاف کوئی کارروائی کا دن ہے ۔وکلاء دل چھوٹا نہ کریں۔اب حکومت کو بہت کچھ کرنا پڑے گا ۔معاملات ایسے نہیں چھوڑ سکتے ۔بہتر ہوگا کہ حکومت خود ان واقعات کی ذمہ داری کو کیفرکردار تک پہنچائے جب تک بلا امتیاز مجرموں کے خلاف کارروائین ہیں ہوگی ۔معاشرے میں امن ممکن نہیں۔انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران چاروں چیف سیکرٹریز نے عدالت میں سکیورٹی انتظامات بارے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیا جس پر عدالت نے کہا کہ وہ صوبوں میں سکیورٹی بارے معاملات کا خود جائزہ لیں گے اس کے بعد ہی کوئی حکم جاری کریں گے ۔ ابھی تو انکوائری رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔اس دوران وکلاء نمائندوں نے عدالت کو بتایا کہ جس تنظیم نے اسلام آباد کچہری واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔اسی تنظیم نے کوئٹہ میں بھی دو دھماکے کئے ہیں ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی تک حملہ آوروں بارے معلومات نہیں ہیں۔اس لئے اخباری خبروں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔عدالت کو بتایا کہ ایک زخمی وکیل رائے اظہر کا پمز میں علاج کیا جارہا ہے مگر انہیں پلاسٹک سرجری کی ضرورت ہے اس لئے اس کو نجی ہسپتال منتقل کرنے اور پلاسٹک سرجری کرنے کا حکم دیا ہے ۔اس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وہ تمام زخمیوں کو سرکاری خرچ پر علاج کرائیں۔اظہر کی بھی پلاسٹک سرجری کرائی جائے ۔اگلے ہفتے تک رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔دوسری جانب سانحہ اسلام آباد کچہری کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی سی اسلام آباد مجاہد شیر دل کی سربراہی میں رپورٹ مکمل کرنے کے بعد د وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں سانحہ اسلام آباد کچہری ایس ایس پی آپریشن سمیت وفاقی پولیس کو ناکامی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چار سے پانچ حملہ آورفٹ بال گراوٴنڈ کے راستے کچہری میں داخل ہو ئے اور اس دوران ڈیوٹی پر موجود زیادہ اہلکار یا تو چھپ گئے یا بھاگ گئے ، صرف تین اہلکاروں نے دہشتگردوں پر فائرنگ کی۔رپورٹ کے مطابق سول ڈیفنس کے رضا کاروں، سیکیورٹی اہلکاروں ، وکلاء اور زخمیوں کے بیانات بھی ریکارڈکیے گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے ریڈر کے بیان کے مطابق انہیں چھوٹی داڑھی والے حملہ آور نے نشانہ بنایا جس سے ان کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی۔تفصیلات کے سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقاتی کرنے والی والی فیکٹ فاننڈ نگ کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ چیف کمشنر کو پیش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فابنڈ نگ کمیٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی مذکورہ رپورٹ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں سانحہ اسلام آباد کچہری میں وفاقی پولیس کے آپریشنل زون کو ناکامی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق واقعہ سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد طاہر عالم سمیت وفاقی پولیس کے آپریشن ونگ کے اعلی حکام بے خبر رہے جبکہ جائے وقوعہ پر بھی ایس ایس پی آپریشن کئی گھنٹوں بعد پہنچے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سے متعلق وائر لیس آپریٹر نے بھی غلط معلومات فراہم کی جبکہ ضلعی کچہر ی کی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں میں سے کچھ واقعے کے چھپ گئے اور کچھ بھاگ نکلے اور صرف تین اہلکاروں نے حملہ آوروں پر گولیاں چلائیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار سے پانچ حملہ آور فٹ بال گراوٴنڈ کے راستے سے بغیر کسی رکاوٹ اور سیکیورٹی چیکنگ کے کچہری میں داخل ہوئے اور واجد گیلانی ہال کے پاس مشورے کے بعد چاروں طرف تقسیم ہو کر فائرنگ شروع کر دی ،عدالتوں، سائلین اور وکلاء کو ٹارگٹ بنانا شروع کر دیا جہاں یہ فائرنگ کا سلسلہ آدھ گھنٹے سے بھی زائد تک جاری رہا۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی نے سول ڈیفنس کے رضا کاروں، سیکیورٹی اہلکاروں ، وکلاء اور زخمیوں کے بیانات بھی ریکارڈکیے گئے ہیں جہاں کمیٹی کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں شہید ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے ریڈر نے کمیٹی کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ رفافت اعوان کو ان کے سیکیورٹی گارڈ نے نہیں بلکہ ایک چھوٹی داڑھی والے حملہ آور نے نشانہ بنایا جس سے ان کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی تھی۔ذرائع مطابق یہ رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 18 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، وارم اپ میچز میں سری لنکانے بھارت کو5رنز سے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ، کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز میں نیدرلینڈ نے یو اے ای کو6وکٹوں ، آئر لینڈ نے زمبابوے کو 3وکٹوں ... مزید
-
قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کا لاہور میں رنگا رنگ تقریب کے دوران آغاز ہو گیا،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ویلوڈروم میں ایونٹ کا افتتاح کیا ، دوسرے کھیلوں کی طرح پاکستان ... مزید
-
جاپانی فٹبال میں بھی تعصب کی ہوا چل پڑی، جاپانی ڈومیسٹک جے لیگ نے اپنی 20 سالہ تاریخ میں ملک کے معروف کلب کو اس معاملے پر سخت سزا دیتے ہوئے بند دروازوں کے پیچھے میچ کھیلنے کا حکم دے دیا،نسلی تعصب کا ... مزید
-
حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے،صدر ممنون حسین،فاٹا میں تمام بچوں کو پولیو قطرے پلانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،پولیو مہم میں شریک کارکنوں کو مکمل ... مزید
-
حکومت سندھ تھرپارکر کی طرح اچھڑی تھر کے لیے ایک ترقیاتی پیکج تیار کر رہی ہے،قائم علی شاہ، ان علاقوں میں اسکول، روڈ کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی اور سولر سسٹم کی اسکیمیں شامل کی جائیگی،متاثرین میں ... مزید
-
توانائی بحران ،انتہا پسندی اورکرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے،تینوں مسائل سے اکٹھے نمٹنا ہوگا:شہباز شریف،شرح نمو میں اضافے اور معاشی ترقی کیلئے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا،23مارچ کو رالپنڈی اسلام ... مزید
-
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں تسلی بخش جوابات نہ دینے پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج
-
اتحادی حکومت میں چھوٹے چھوٹے مسائل رہتے ہیں جنہیں مل بیٹھ کر حل کریں گے،عبدالمالک بلوچ ، اتحادیوں کے تحفظات کو دور کرلیاجائے گا تاحال ناراض بلوچوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اتحادی جماعتیں مل کر سیاسی ... مزید
-
دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی کیلئے خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،احرار الہند جیسی نام نہاد تنظیموں کا پتہ لگانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ... مزید
-
ملک پرچوروں کاٹولہ مسلط ہوگیاہے ،تھرکے واقعہ پرسندھ میں گورنرراج لگناچاہئے ،شیخ رشید،سابقہ حکومت نے ملک لوٹنے میں ریکارڈبنائے ،موجودہ حکومت اخروٹ توڑنے کے ریکارڈبنارہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
آئی جی سندھ کی تعیناتی،وفاق نے سندھ حکومت کو تین نام ارسال کردئیے
-
80 فیصد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بندش پر قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اظہار افسوس ‘ ٹھیک کرنے کی ہدایت‘ وزارت کو جلد از جلد ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس، ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پی آئی اے حکام کا ناروا رو یہ ناقابل برداشت قرار، ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم ، ارکان پارلیمنٹ کو رن ... مزید
-
آمنہ زیادتی کیس، تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا حکم، 10 روز میں رپورٹ طلب،کیا عدالت اس ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں،چیف جسٹس
-
تھری جی لائسنس کیس ، سپریم کورٹ نے یونیورسل فنڈز کے استعمال بارے اڈیٹر جنرل اور اٹارنی جنرل سے آج وضاحت طلب کرلی
-
شکارپور،وزیر آباد میں ایم این اے غوث بخش مہر کی صدارت میں جرگہ ،خواتین کو کاروکاری کے الزام میں 2نوجوانوں کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا،نوجوانوں کو کاروکاری کا الزام دیکر 24لاکھ روپیہ جرمانہ لگایا گیا ... مزید
-
تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے لئے 5 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری، 20 ہزار سے زائد طلبا وطالبات مستفید ہوں گے
-
کرائمیا کا الحاق،امریکہ، یورپی یونین کا پابندیوں کا اعلان،امریکہ اور یورپی یونین نے روس اور یوکرین کے متعدد اہلکاروں کے اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا،سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان
-
افغانستان، برطانوی فوج دو اڈوں تک محدود ہے،بی بی سی رپورٹ
-
لاپتہ طیارہ، چین کا ملائیشیا سے مزید شفافیت کا مطالبہ
-
فلسطینی صدر امن کے لیے خطرات مول لیں، اسرائیل کے ساتھ تنازعے کے حل کے لیے سخت فیصلے کریں، باراک اوباما
-
کریمیا ریفرنڈم کے نتائج ترکی کو قبول نہیں، ترک وزیر خارجہ
-
کریمیااور روس کی 32 شخصیات پرسفری پابندیاں،اثاثے منجمد،یورپی یونین،امریکا نے کریمیا میں ریفرینڈم کے ایک روز بعد روسیوں پر قدغنیں لگا دیں
-
نریندر مودی وزیراعظم بن گیا تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیگا ، پی چدم برم ، جموں و کشمیر کو آرٹیکل 370 کی وجہ سے آئین میں خصوصی درجہ دیا گیا ،مودی کی اس پر خاموشی حیران کن ہے ، سابق وزیر داخلہ کا جلسہ عام ... مزید
-
اسامہ بن لادن کے داماد ابو غیث کا حملوں کی منصوبہ بندی میں کوئی کردار نہیں‘ خالد شیخ
-
افغانستان، اتحادی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 14طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
ٹویوٹا کے دو بھارتی کارخانوں میں بدامنی کے بعد پیداوار معطل
-
تحریک طالبان کا وزیر دفاع کے بیان پر برہمی کا اظہار ، خواجہ آصف کے بیان کا مطلب ہے حکومتی کیمپ میں کنفیوژن موجود ہے ، ہم نے اپنی کمیٹی کو بطور ثبوت کچھ غیر عسکری قیدیوں کی فہرست دیدی ہے ،تحقیق حکومتی ... مزید
-
ملائشین طیارہ افغانستان یا پاکستان میں ہو سکتا ہے،ملائیشیاء کا طیارہ طالبان کے زیر کنٹرول پاکستان ،افغانستان کے علاقے میں ہو سکتا ہے، برطانوی اخبار کا دعوی ، ملائیشیا نے پاکستان ، افغانستان سے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے تھر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات بارے حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کر دی ،سیکرٹری سندھ سے 48 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب،حکومت سوتی رہی اور لوگ غذائی قلت سے مرتے رہے،کسی کو معاف نہیں کرسکتے‘ ... مزید
-
خورشید شاہ سے اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں ر انا بھگوان داس کے نام پر حائل رکاوٹوں کے باعث نئے نام پر غور کیلئے اتفاق ،خورشید شاہ کے اسلام ... مزید
-
وزیراعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کرلیا،چاروں وزرائے اعلیٰ ، وزیرداخلہ ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کریں گے
-
پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کوضروری تحفظ فراہم کریگا،وزیراعظم،حکومت سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی حفاظت کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کریگی،چینی وفد سے گفتگو
-
کچہری حملہ ریاستی ناکامی کا مظہر ،حکومت بتائے ذمہ دار کون ہے، چیف جسٹس،زندگی کا تحفظ ہر شہری کا حق، بہت ہوگیا ہے اب یہ معاملات ختم ہونے چاہئیں ،حالات انتہائی خراب ہو چکے،حکومت کب تک ہاتھ پر ہاتھ ... مزید
-
عمران خان خیبرپختونخوا میں اتحادی اور اپنی پارٹی کے وزراء کی ناقص کارکردگی پر ناخوش، اپنی ہی پارٹی کے2رہنماوٴں سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ
-
موجودہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے‘ اسحاق ڈار،جاپان سمیت ہمسایہ ممالک سے امداد اور قرضوں کی بجائے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں‘ جاپانی سفیر اور ... مزید
-
موجودہ حکومت امریکہ کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے،چوہدری نثار،پاکستان امریکہ کو افغانستان سے نیٹو و دیگر افواج کے انخلاء میں بھرپور تعاون فراہم کرے گا،وزیر داخلہ کی قائم مقام ... مزید
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوارنے چینی کی برآمد کیلئے سبسڈی پر وزارت کامرس کی وضاحت مسترد کر دی ، ریفرنس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ ،چار مرتبہ کمیٹی نے استفسار کیا مگر کوئی موزوں جواب نہ دیاگیا، ... مزید
-
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ‘حکومت طالبان مذاکرات کیلئے نئی مذاکراتی کمیٹی پر مشاورت ،صحت کا انصاف پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ،پروگرام کیخلاف گردش کرنیوالی خبروں کی تردید ... مزید
-
بینکوں کے انتظام خطرہ فریم ورک کو تمام خطرات کا احاطہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ،اشرف محمود وتھرا،کاروبار کے شعبوں میں پھیلاؤ، مالی سرگرمیوں کی عالمگیریت، نئی مالی مصنوعات کے سامنے آنے اور مسابقت ... مزید
-
وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں کل70منصوبوں کیلئے 4873.472ملین روپے کا تقاضا ،آئندہ مالی سال 22نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے،جون2015ء تک18منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے،وزارت کا ... مزید
-
ای او بی آئی میں 238 تقرریاں کالعدم قرار، پرویز اشرف کے داماد کی تقرری کی تحقیقات کا حکم، ای او بی آئی میں کی گئی تمام تقرریاں غیر قانونی بھر تی افراد کو ملازمت سے برخواست کیا جاتا ہے۔ خالی اسامیاں ... مزید
-
ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس، جو لاہور ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ،8 ججز کے تقرر کی منظوری
-
اکبر بگٹی قتل کیس، سابق وفاقی و صوبائی وزراء داخلہ کی در خوا ست ضمانت منظور ،پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری ،فیصلہ انصاف اور اعتماد پر کاری ضرب ہے، مشرف نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے ... مزید
-
13ماہی گیروں کی گرفتا ری ، بھارت کے نائب ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلبی ،سخت احتجاج ریکارڈ ، فوری ماہی گیروں کی رہائی کامطالبہ ،ا یسے اقدامات سے تعلقات کوبہتربنانے کیلئے کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہونگے،دفترخارجہ ... مزید
-
پشاور، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پولیس فورس کو زبردست خراج تحسین پیش، تنخواہوں میں پنجاب پولیس سے بھی ز ائد اضافے کا اعلان، ہر سپاہی کی تنخواہ میں کم از کم 2600 روپے اضافہ ہوجائے گی، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ... مزید
-
چودھری شجاعت حسین نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی
-
پی آئی اے کے عملے نے کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود مدینہ منورہ جانے والے 20عمرہ زائرین کا آف لوڈ کر دیا
-
حالیہ گرفتاریوں سے انکشاف ہواہے کہ بعض گروہ بلوچستان سے آپریٹ ہورہے ہیں،ڈی آئی جی ویسٹ ،پولیس کی نفری میں کمی کے باعث لیاری کی صورتحال ابترہوئی،لیاری میں گینگ وارکے کئی اہم نام مارے گئے ہیں،جاوید ... مزید
-
سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالرز کس مد میں دیئے؟ اے این پی کی سینٹ میں تحریک التواء
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.