پاکستان کے پاس ڈرون حملوں کی صلاحیت موجود ہے، ماہرین ، جا سوسی طیا روں کی ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر اس میں بم اور میزائل نصب کئے جا سکتے ہیں، ڈرون طیاروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حصول کیلئے کام ہو رہا ہے ، وزارت دفاعی پیداوار

پیر 17 مارچ 2014 07:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) پاکستان کے پاس ڈرون حملوں کے لئے بغیر پا ئلٹ جا سوسی طیا روں کی صلاحیت موجود ہے ،جو دہشت گر دی کو ختم کرنے کے لئے استعما ل ہو سکتی ہے ،جبکہ ماہرین کے مطا بق جاسوس طیارے کی ٹیکنالوجی میں تھوڑی سی بہتری لا کر اس میں بم اور میزائل نصب کئے جا سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں وزارت دفاعی پیداوار کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں کے ذریعے اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لئے صلاحیت کے حصول کیلئے کام ہو رہا ہے ، ذرائع کے مطا بق پاکستان کے پاس ڈرون حملوں کی صلاحیت موجود ہے جسکو ملک میں جا ری حالیہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے استعمال سے ٹارگٹڈ اپریشن میں اپنے مطلوبہ ہدف کو بااسانی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس سے کم سے کم نقصان کے ساتھ اپنے مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے پاس جو جاسوسی طیارے موجود تھے ان میں صرف 6کلومیٹر اونچائی سے جاسوسی کی صلاحیت موجود تھی لیکن نئی ٹیکنالوجی سے بنا ئے گئے ڈرون میں 75کلو میٹر کی اونچائی سے جا سوسی کی صلاحیت موجود ہے جو کہ اپنے ٹارگٹ کو انتہائی محفوظ اور آسانی سے پہچان کروا سکیں گے ۔واضع رہے کہ پاکستان نے 2012میں 75کلومیٹر کی اونچائی سے جاسوسی کرنے والے بغیر پائلٹ کے جاسوسی ڈرون کی صلاحیت حاصل کر لی تھی اورایکسپو 2012.13جو کہ پاکستان میں منعقد ہوا تھاان جاسوسی ڈرون کو اس نمائش میں رکھا گیا تھا جس میں سعودی عرب،ترکی اوردوسرے خلیجی ممالک کے علاوہ یورپ کے کچھ ممالک نے کافی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :