حکومت کے طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے‘ فضل الرحمن ، مذاکراتی عمل میں اسٹیبلشمنٹ کی معاونت حاصل ہونا خوش آئند ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف

پیر 17 مارچ 2014 07:36

دریا خان/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے‘ مستقبل قریب میں بھی آپریشن جاری رہ سکتا ہے‘ مذاکراتی عمل میں اسٹیبلشمنٹ کی معاونت حاصل ہونا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے تحصیل صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت صرف طالبان کی بجائے تمام عسکریت پسند گروپوں سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آپریشن کی بات اسلئے درست نہیں کہ آپریشن تو پہلے ہی چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو ریاست کے مساوی قرار دینا دانشمندی نہیں۔ قوم کو مذاکرات کے تنائج سے مطمئن کرنا ہوگا۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جسے سیکولر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :