طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبے کو ہر موڑ پر اعتماد میں لے رہی ہے،پرویز خٹک ، مذاکرات کا فیصلہ کن دور شروع ہوچکا ہے،ہماری خواہش ہے کہ خطے میں مذاکرات کے ذریعے امن قائم ہو، صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے،صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور پانچ وزیر وں کو قلمدان سونپنے کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے، پارٹی کے چئیرمین عمران خان اور کورکمیٹی کے ساتھ مشاورت ہوچکی ہے،تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے، میرے اختیارات کی فکر آفتاب شیرپاو کو نہیں کرنا چاہئے۔ میرا منہ نہ کھلوائیں، ورنہ سب کے چھکے چھڑادوں گا،میڈیا سے بات چیت

پیر 17 مارچ 2014 07:34

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبے کو ہر موڑ پر اعتماد میں لے رہی ہے۔ مذاکرات کا فیصلہ کن دور شروع ہوچکا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ خطے میں مذاکرات کے ذریعے امن قائم ہو۔ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور پانچ وزیر وں کو قلمدان سونپنے کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے۔ پارٹی کے چئیرمین عمران خان اور کورکمیٹی کے ساتھ مشاورت ہوچکی ہے۔تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔ جن وزراء کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اور جن وزراء کی کارکردگی کمزور ہوگی۔ ان سے باز پرس ہوگی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا گراف روز بروز اونچاہورہا ہے۔

مخالفین اور اپوزیشن جماعتوں پر قانون سازی کے ذریعے کرپشن کے تمام دروازے ایک ایک کرکے بند ہورہے ہیں۔اس لئے وہ خائف ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بے پرکیاں اڑارہے ہیں۔ میرے اختیارات کی فکر افتاب احمد خان شیرپاو کو نہیں کرنا چاہئے۔ میرا منہ نہ کھلوائیں، ورنہ سب کے چھکے چھڑادوں گا۔وہ مانکی شریف نوشہرہ میں نوشہرہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی میاں خلیق الرحمان خٹک ، صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل سابق ایم پی اے لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔پرویز خان خٹک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ مسائل مذاکرات کے زریعے حل کرنے کی بات کی۔

اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی کوششوں کی بدولت آج خطے میں امن کی خاطر اہم پیش رفت ہورہی ے۔وزیر اعظم نواز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی امن کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں صوبائی حکومت اس سے کو قومی فریضہ سمجھ کر امن کے قیام میں بھر پار کردار ادا کررہی ہے۔

اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کو ہرقسم کی یقین دہانی کی ہے۔ پرویز خٹک نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومتی کی پالیسوں سے خوف زدہ ہیں ان کو اپنا اصل چہرہ نظر ارہا ہے۔ماضی میں چوروں اور لیٹروں کی چوریوں اور کرپشن کی داستانیں ابھی عوام نہں بھولے۔اور ہمیں عوام نے واضح مینڈیت اس لے دیا ہے کہ ہم نے عوام سے کرپشن کی لعنت ختم کرنے اور حقیقی تبدیلی لانے کاوعدہ کیا ہے۔

صوبے میں ایماندار انسپکٹرجنرل آف پولیس کی تعنیاتی سے پورے صوبے کے پولیس کا قبلہ درست ہوچکا ہے اسی طرح ہماری شبانہ روز کوششوں کی وجہ سے کرپشن کی لعنت کو ختم کرنے میں بھر کمی ائی ہے۔ ہم یہ دعوی نہیں کرتے کہ ہم نے کرپشن اور کمیشن کو جڑ سے ختم کردیا مگر اس میں واضح کمی اچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ کہ تھانہ اور پٹوار کلچر ترقیاتی منصوبوں کی مانٹرنگ کا ایک نظام قائم ہوچکا ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ سابقہ حکمرانوں کو خطرات اور خدشات لاحق ہوچکے ہیں۔اور وہ اپنی چوری چکاری چھپانے کی خاطر ہم پر بے جاتنقید کررہے ہیں۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اور ٓج پھر اپویشن کا چیلنج دیتا ہوں کہ وہ میری سیکرٹریٹ ، حکومت ، اور وزار ارکان اسمبلی کے خلاف کرپشن کمیشن نوکریوں اور تقرریوں میں سفارش اور رشوت کی ایک مثال اور ثبوت پیش کرکے دیکھائیں۔

زبانی کلامی باتوں سے بات نہیں بنے گی۔ میری زبان نہ کھولوایں مجھے سب کے اصل چہرے معلوم ہیں مجھے سچ بولنے پر مجبور نہ کریں ورنہ سب کی زبانی بند ہوجائے سب کی داستانیں مجھ معلو م ہیں۔ میری تیس سالہ سیاست کھلی کتاب کی ترح سب پر عیاں ہے۔افتاب شیر پاؤ مجھے اختیارات کا طعنہ نہ دیں میں بالکل بااختیار وزیر اعلی ہوں۔مجھ پر نہ تو کسی کا دباؤ ہے میں پارٹی قیات کیس اتھ ضرور مشاورت کرتاہوں اور یہ پارٹی ڈسپلن کاتقاضاہے مجھے وزیر اعلی ان کارکنوں اور پارٹی کی بدولت ملی ہے۔

عمران خان کا وژن سب کو معلوم ہے۔ وہ اس ملک کے غریب عوام کے لیے کچھ کرکے دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیں غریب عوام نے یہاں تک پہنچا ہے ہم غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہ یہی وجہ ہے کہ ان وڈیروں خوانین ، سرمایہ داروں کو خطرات لاحق ہو چکے کیونکہ جنتے ضمنی انتخابات ہوئے اس میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابہوئی اللہ تعالی کے فضل سے ہم قانون سازی کے زیرعے چوری اور چکاری کے تمام راستے بند کررہے اوریہ بھی ہمار ے مخالفین کو برا لگ رہے صوبے کے تمام فیصلے ہم خود کررہے ۔

اورکوئی سرمایہ پنجاب منتقل نہیں کیا جارہاہے۔ آفتا ب شیر پاؤ بے پرکیاں اڑا رہے ہیں۔ ا نھوں نے کہاکہ صحت تعلیم ، غریب عوام کے حقوق کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اور ان کیلیے قانون سازی بھی کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ان بنیادی نکات سے ہٹ نہ سکے۔ اور کرپشن اور کمیشن کو فل سٹاپ لگ جائے۔پرویز ختک نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھہ ہیں انیو الے بلدیاتی انتخابات میں ان اپویشن جماعتوں کو اپنی حثیت کا اندازہ لگ جائے گا۔

اگر ہمار ا گرف گررہا تویہ ہمارے خلاف اتحاد کیوں کررہے ہیں۔کابینہ میں رد وبدل کافصلہ پارتی کی کورکمیٹی میں ہوا ہے پی ٹی ائی میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ہماری کا بینہ میں پانچ وزراء کی نششیں خالی ہیں بہت جلد اس کا اعلان کریں پارٹی کے قائد عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پوری کابنینہ کا جائزہ لیا ہے۔ اب وزراء کو اپنی کارکردگی دیکھانی ہوگی اور پارٹی منشور پر عمل کرناہوگا۔

کابینہ میں در وبدل کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔پرویز خان خٹک نے کہاکہ صوبے میں تمام ٹھیکیے میرٹ کی بنیادپر کامیاب بولی دینے کے بعد دئیے جارہے ہیں۔ اور تمام نظام کمیٹوٹراز کردیا ہیے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صوبے اور صوبے سے باہر کنسلٹنٹ کے زریعے ٹھیکے دیئے جارہے ۔ اور جب چاہیں اس کی باقاعدہ جانچ پٹرتال بھی کی جاسکتیء انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی پی ایچ ائی کے حوالے سے میڈیا میں جو افواہیں چل رہی ہے وہ غلط اوربے بنیا دہے۔ نہ ہی مجھ پر ٹھیکووں کے لے کسی کا دباؤ ہے۔ اس میں بعض مفادپرست عناصر کا مفاد ہے اس لیے وہ اس قسم کی باتیں میڈیاپر کررہے ہیں۔