لاپتہ طیارے کی تلاش میں شامل ممالک کی تعداد 25ہو گئی ،پائلٹس کے گھروں پر تلاشی ،تحقیقات کا رخ کپتان کی طرف،ظاہراحمدملکی سیاست میں متحرک، قیداپوزیشن رہنماانورابراہیم کے حامی ہیں،رپورٹس ،ملائیشین کا پاکستان سے رابطہ ،ہمارے ریڈار پر ملائیشین طیارے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، کوئی معلومات ملی تو ملائیشین کمپنی کو ضرور دیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ ،لاپتہ ملائیشین مسافر طیارے کے پاکستان آنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، ڈی جی سول ایوی ایشن
پیر 17 مارچ 2014 07:32
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)ملائیشیا نے اتوار کے روز کہا ہے کہ لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کیلئے کوششوں میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد تقریباً2گنا بڑھ کر25ہوگئی ہے،جیسا کہ اس نے طیارے کی تلاش کیلئے وسیع وغریض زمینی وسمندری حدود میں نئے سرے سے کوششیں شروع کردی ہیں۔ملائیشیا کے وزیر دفاع وٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے کہا کہ تلاشی وامدادی آپریشن میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد14سے بڑھ کر25ہوگئی ہے،جس سے تلاشی کوششوں کیلئے رابطے اور سفارتکاری کے نئے چیلنجز درپیش ہیں۔
ملائیشیاکے لاپتہ ہونیو الے طیارے کی تحقیقات کا رخ اسکے کپتان کی طرف مڑ گیا ہے، جہاز کے کپتان ظاہراحمدملکی سیاست میں متحرک اورجیل میں قیداپوزیشن رہنماانورابراہیم کے حامی ہیں ۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کی تحقیقات میں جہازکے کپتان کے حوالے سے اہم معلومات ملی ہیں جن میں بتایاگیاہے کہ کپتان ظاہراحمدلاپتہ جہازکے روانہ ہونے سے چندگھنٹے قبل جیل میں انورابراہیم کے مقدمہ کی سماعت میں شرکت کی تھی پولیس کوخدشہ ہے کہ انورابراہیم کوقیدکی سزاہونے سے کپتان انتہائی پریشان تھااوراس نے تمام مسافروں کویرغمال بنارکھاہے جبکہ ان کے کوپائلٹ فاراب ابوحمید2007ء میں ائیرلائن میں شامل ہونے اور2011ء میں اپنے ساتھیوں کوکاک پٹ پربٹھایاجس پران کے خلاف کارروائی بھی ہوئی تاہم حکام کاکہناہے کہ ابوحمیدکاکوئی کردارہونے کاامکان کم ہے ۔
ملائشیا کی حکومت نے اتوار کو کہا ہے کہ پولیس نے لاپتہ طیارے کے دو پائلٹوں کے گھروں کی تلاش لی اور انکا معائنہ کیا،تاہم یہ”معمول“ کی کارروائی تھی۔وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے15مارچ بروز ہفتہ پائلٹ کے گھر کی تلاش لی۔افسران نے پائلٹ کے خاندان کے ارکان سے گفتگو کی اور ماہرین پائلٹوں کے پرواز سیمولےئر کا معائنہ کیا۔
15مارچ کو پولیس نے معاون پائلٹ کے گھر کا بھی معائنہ کیا ۔ملائیشین ائیرلاین نے گمشدہ طیارے کے حوالے سے پاکستان سے رابطہ کر لیا ، پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارے ریڈار پر ملائیشین طیارے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔دفتر خارجہ نے تصدیق کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اگر ہمیں طیارے کے حوالے کوئی معلومات ملی تو ملائشین کمپنی کو ضرور دیں گے ، ملایشین حکام نے پاکستان سمیت 25ممالک سے رابطہ کیا ہے۔
ملائیشین کمپنی نے پاکستان کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشین ائیر لائن نے پاکستان سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے ملائشین گمشدہ طیارے کے حوالے سے معلومات مانگی ہیں ۔ جس پر پاکستان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے ریڈار پر ملائشئن طیارے کا کو ئی ریکارڈ نہیں ہے ۔اس حوالے سے دفتر کارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملائیشین حکام نے پاکستان سمیت 25ممالک سے رابطہ کیا ہے او ر گمشدہ طیارے کے حوالے سے معلامات مانگی ہیں ۔ہمارے ریڈار میں ملائیشین گمشدہ طیارے کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔ جب اس حوالے سے کو ئی معلومات ملی تو ہم انہیں آگاہ کریں گے ۔ملائیشین ائیر لائن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان گمشدہ طیارے کے حوالے سے ہماری مدد کر رہا ہے جس پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں دفتر خارجہ نے کہا ہے ملائیشیا کے لاپتا مسافر طیارے کے اس کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے اور اس بارے میں ملائیشیا کو مطلع کر دیا گیا ہے۔یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے خطے اور دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان سے بھی لاپتا طیارے کی تلاش میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا ” پاکستان میں ایسی کوئی چیز نہیں ہوئی اور نہ ہی راڈار پر معلومات آئیں ہیں۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ایک دوسرے سے ہر قسم کی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔
اگر یہ (ہوائی جہاز) نظر آتا ہے تو ضرور بتائیں گے۔“آٹھ مارچ کو ملائیشیا کے ایک بوئنگ 777 ہوائی جہاز نے عملے اور مسافروں سمیت 239 افراد کو بیجنگ لے جانے کے لیے کوالالمپور سے اڑان بھری لیکن پرواز کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا۔آٹھ روز سے اس طیارے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں جب کہ 25 ملک اس کی تلاش کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ملائیشیئن حکام طیارے کے اغوا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ بعض ذرائع ابلاغ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا کہ طیارہ افغانستان، پاکستان یا قازقستان بھی لے جایا جاسکتا ہے۔تاہم پاکستان میں فضائی ٹریفک پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ایسے کسی امکان کو مسترد کیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد یوسف نے ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کے پاکستان نے یا لینڈنگ کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی ریڈارریکارڈنگ پر بھی پرواز کے کوئی شواہد ملے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن محمد یوسف نے کہا کہ ملائیشین طیارے کی پاکستان آنے یا لینڈنگ کی کوئی اطلاع نہیں، طیارے نے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی ریڈار ریکارڈنگ پر پرواز کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیارے کی گمشدگی پر افسوس ہے اور اس سلسلے میں ہم برادر ملک کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔ملائشین طیارے کی گمشدگی کا معمہ آج 9 ویں روز بھی تاحال حل نہیں ہوسکا ہے جب کہ طیارے کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر اب بھی آپریشن جاری ہے۔
ملائشین حکام نے پاکستان اور بھارت سمیت وسطی ایشیائی ممالک سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ ادھر ملائشیا کے وزیرٹرانسپورٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ طیارے کی تلاش کے لیے آ پریشن کو وسیع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان ، بھارت سمیت25 وسطی ایشیائی ریاستوں سے بھی مدد مانگی گئی ہے جبکہ امریکا، فرانس اور چین سے طیارے کی تلاش کے لیے مزید سیٹلائٹ ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے۔وزیرٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ تلاشی کے عمل میں شریک ماہرین ان تمام ممالک سے ریڈار کا ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن پر سے لاپتا ہونیوالی ایم ایچ 370 نامی اس پرواز کے گزرنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پاکستان ،بھارت ،بنگلا دیش، چین، آسٹریلیا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے بھی مدد مانگی گئی ہے جب کہ تحقیقات کا دائرہ جہاز کے عملے اور مسافروں کے ساتھ زمینی عملے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 17 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
پانچویں ورلڈ ٹی 20 کپ کا آغاز، بنگلہ دیش اور نیپال نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،میزبان ٹیم نے افغانستا ن کو نو وکٹوں سے ، نیپال نے ہانگ کانگ کو 80رنزسے شکست دیدی،پاکستان پہلا وارم اپ میچ آج نیوزی لینڈ ... مزید
-
ٹی 20ورلڈکپ، آسٹریلیاکی امیدوں کو دھچکا ،زخمی مچل جانسن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ڈوگ بولنجر کو آسٹریلیا کے سکواڈ میں شامل کردیا گیا
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکورٹی کیلئے نئی آپریشنل حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،15اپریل سے رینجرز تعینات کئے جائیں گے ، نئی حکمت عملی کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا ،رینجرز اور وفاقی پولیس مشترکہ ... مزید
-
اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت آ ج ہوگی، تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا
-
وزیر صحت خیبرپختونخوا کا میگاپراجیکٹ پی پی ایچ آئی کو دینے سے بدستور انکار، وزارت سے محروم ہونے کا امکان
-
ا سلام آباد،جعل ساز سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے بھی ہاتھ کر گئے، تین لاکھ 95ہزار روپے بطور قرض لیا، واپسی کے مطالبے پر سات جعلی چیک تھما دیئے گئے سیکرٹریٹ پولیس نے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے ... مزید
-
پنجاب حکومت نے نرسوں کے 3سالہ کنٹریکٹ لیٹرجاری کردیئے ،لیٹرپر3سال بعدمستقل کرنے کی تحریری یقین دہانی بھی کرائی گئی،نرسیں دودھڑوں میں تقسیم ،دھرناختم کرنے یانہ کرنے کے معاملے پرالجھ پڑیں، ہاتھاپائی ... مزید
-
کوئٹہ ،پانچ اضلاع کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا عمل مکمل،متعدد نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آگئے
-
پاکستان اسٹیل ملز کیلئے تشکیل نو کا منصوبہ تیار ، منظوری کیلئے ممکنہ طور پر رواں ماہ ای سی سی کو پیش کردیا جائیگا،پی ایس ایم کیلئے ورکنگ کیپٹل اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے تقریبا دس سے بارہ ارب ... مزید
-
سابق چیف جسٹس کی عارضی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش ، 70 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی گئی ،رجسٹرار سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر جاری کام بارے مکمل آگاہ تھے ، وہ اس وقت معاملے پر پاک پی ڈبلیو ... مزید
-
پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عا ئد ‘مانیٹرنگ کی بھی ہدایت
-
یو کرائن سے علیحدگی اختیار ، روس کے ساتھ شمولیت ، کریمیا،ریفرنڈم میں پولنگ ،زبردست عوامی جوش وخروش، روسی پرچم لہرا تے رہے
-
اطالوی وزیر اعظم کا ’یورپ میں تبدیلی‘ لانے کا عہد، نئی حکومت یورپ میں بے روزگاری کی شرح کم اور اقتصادی نمو میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی، ماتیو رینزی
-
عراق،القاعدہ مخالف لیڈر کے خاندان کا بہیمانہ قتل،مسلح جنگجوؤ ں نے صحوہ کیلیڈر کی بیوی،دو بیٹوں کے سرقلم کردئیے
-
مصری پولیس وین پر مشروبات کمپنی کے اشتہار کا تنازعہ، وزارت داخلہ نے الزام من گھڑت قرار دیا
-
نیٹو کی متعدد ویب سائٹس پر سائبر حملہ ،سائبر حملوں میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے‘ نیٹو ترجمان
-
افغانستان کو امریکی فوج کی ضرورت نہیں، حامد کرزئی
-
بھارت ، لوک سبھا انتخابات خواجہ سراؤں کو پہلی بار ووٹ کا حق دے دیا گیا ، انتخابات میں 114 ملین رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
-
عراق میں بم دھماکے،90 افراد ہلاک،30 زخمی ہوگئے
-
بھارت ،کیجریوال کا اترپردیش میں نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان ،میں جانتا ہوں کہ یہ بڑا چیلینج ہے،مجھے یہ چیلنج قبول ہے، 23 مارچ کو بنارس میں ریلی منعقد کر کے عوام کی رائے لیں گے،اروند کیجریوال
-
روس جنوب مشرق میں ایک علاقے پر چڑھائی کررہاہے،یوکرائن کا الزام ، روسی حملے کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے،یوکرائنی وزارت خارجہ ،جنوبی یوکرائن میں روسی فوج کی نقل وحرکت کو کشیدگی ... مزید
-
ایندھن کے پمپ میں خطرناک نقص ، جاپانی ہنڈا کمپنی امریکہ سے 9لاکھ گاڑیاں واپس لائے گی
-
امن مذاکرات میں دونوں اطراف سے اہم پیش رفت ،طالبان کی شرائط پر رضا مندی، آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم مرحلہ شروع ہونے کا امکان،طالبان کی تجاویز حکومت تک پہنچا دی ہیں ،قوم کو جلد امن کا تحفہ دیں گے ،پروفیسر ... مزید
-
لاپتہ طیارے کی تلاش میں شامل ممالک کی تعداد 25ہو گئی ،پائلٹس کے گھروں پر تلاشی ،تحقیقات کا رخ کپتان کی طرف،ظاہراحمدملکی سیاست میں متحرک، قیداپوزیشن رہنماانورابراہیم کے حامی ہیں،رپورٹس ،ملائیشین ... مزید
-
لاڑکانہ،مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کیخلاف بیشتر علاقوں میں مکمل طور پر شٹرڈاوٴن ،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ،دفعہ 144نافذ ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ... مزید
-
دبئی: آصف زرداری اور گورنر سندھ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بندوق سے لوگوں کوکنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘ پرویز رشید،دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ یو ٹیوب پر پابندی جلد اٹھالی جائے گی‘ لاہور میں تقریب سے خطاب
-
طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبے کو ہر موڑ پر اعتماد میں لے رہی ہے،پرویز خٹک ، مذاکرات کا فیصلہ کن دور شروع ہوچکا ہے،ہماری خواہش ہے کہ خطے میں مذاکرات کے ذریعے امن قائم ہو، صوبے میں ... مزید
-
حکومت کے طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے‘ فضل الرحمن ، مذاکراتی عمل میں اسٹیبلشمنٹ کی معاونت حاصل ہونا خوش آئند ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف
-
سعودی عرب نے نواز شریف کو سا لگرہ پر تحفے میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیئے ہیں تو ان سے بڑا خوش نصیب دنیا میں کو ئی نہیں ، خورشید شاہ،پہلے دن سے سوال اٹھا رہا ہوں کہ اتنی جلدی میں ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کس مد ... مزید
-
مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت دبئی میں کرانے کے لئے خصوصی عدالت میں درخواست دائر ،پاکستان میں مشرف کی جان کو خطرات لاحق ہیں ۔عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا یہی ہے کہ مقدمہ ملک سے باہر غیر جانبدار جگہ پر ... مزید
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظور ی کا امکان
-
مذہبی ہم آہنگی کے مخالف کامیاب نہیں ہوں گے‘ بلاول بھٹو کا ٹوئیٹر پیغام
-
مغربی ممالک کو پاکستان ، طالبان مذاکرات پر شدید تحفظات،مذاکرات بارے کسی بھی پیش رفت کو بڑی باریکی سے مانیٹر کیا جارہا ہے،ذرائع
-
ڈالرکی قیمت میں استحکام کی گارنٹی نہیں دے سکتا،اسحاق ڈار،آنے والے دنوں میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ،اپوزیشن ارکان جان بوجھ کرناامیدی پھیلارہے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
پاکستان کے پاس ڈرون حملوں کی صلاحیت موجود ہے، ماہرین ، جا سوسی طیا روں کی ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر اس میں بم اور میزائل نصب کئے جا سکتے ہیں، ڈرون طیاروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے ... مزید
-
حکومت پاکستان ، طالبان مذاکرات‘ مخالف امریکی سینیٹرز، حکومتی ارکان نے ایکا کرلیا،مذاکرات سے پریشان بھارت سمیت کئی ممالک پہلی سے ہی پراپیگنڈہ میں مصروف
-
چینی کبوتر باز سب پر بازی لے گئے‘ عالمی منڈی میں کبوتروں کے 50 فیصد خریداروں کا تعلق چین سے ہے
-
عوام میں مقبول ترین لیڈروں اور سربراہان مملکت کو قتل کرنے کیلئے پراسرار ساز شو ں کا آج تک سرا خ نہ لگا یا جا سکا ،دس اہم ترین لیڈروں میں بے نظیر بھٹو‘ جان ایف کینیڈی‘ اندرا گاندھی‘ راجیو گاندھی‘ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.