پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، امداد بند کی جائے، امریکی رکن کانگریس ،پاکستان کو دی گئی امداد امریکہ اور اسکے دوستوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے، عسکریت پسندوں کیخلاف پاکستان کی جنگ بوگس ،صرف ڈالر لینے کا ذریعہ ہے،کانگریسی رکن نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ ملٹری قیادت کا رویہ امریکی مفادات کے حوالے سے غیردوستانہ ہے، ری پبلکن رکن ڈانا روراباچر کی پاکستان کیخلاف ہرزہ رسائی

اتوار 16 مارچ 2014 07:28

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء ) امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، اسے دی گئی امداد امریکا کے خلاف ہی استعمال ہو تی ہے،امدادبندکردینی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن رکن ڈانا روراباچر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی مالی امداد فوری طور پر بند کردینی چاہئے،وہ وزیر خارجہ جان کیری کی کانگریس سے پاکستان کے لیے 88 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے تھے۔

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا اتحادی نہیں ہے، پاکستان کو دی گئی امداد ہمارے ہی خلاف استعمال ہوئی یا پھر افغانستان میں ہمارے دوستوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی جنگ بوگس ہے، یہ صرف امریکا سے ڈالر لینے کا ذریعہ ہے۔کانگریسی رکن نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ ملٹری قیادت کا رویہ امریکی مفادات کے حوالے سے غیردوستانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :