حکومت کی شام با رے پالیسی تبدیل ،پیپلز پارٹی نے سینٹ میں تحریک جمع کروادی

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ میں تحریک جمع کروائی ہے کہ ایک طرف اخبارات میں خبریں آرہی ہیں کہ حکومت ایک دوست ملک نے ڈ یڑھ ارب ڈالر دیئے ہیں اور دوسری جانب حکومت نے شام کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کررہی ہے ، فوری نوعیت کے اس معاملے پر ایوان میں ایوان میں بحث کروائی جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینٹ سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تحریک جمع کروائی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات آئی ہیں کہ حکومت کو ایک دوست ملک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر دیئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت نے شام کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے یہ انتہائی تشویش کا معاملہ ہے اس لئے اس معاملے پر ایوان میں فوری طور پر بحث کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :