تھرپارکر کی صورتحال پر پیپلز پارٹی سندھ انتشار کا شکار ، وزیر اعلی سندھ اور مخدوم خاندان آمنے سامنے،پیپلز پارٹی میں اندورنی اختلافات پر سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

جمعہ 14 مارچ 2014 07:59

کراچی /ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء ) تھرپارکر کی صورتحال پر پیپلز پارٹی سندھ انتشار کا شکار ہو گئی ہے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور مخدوم خاندان آمنے سامنے آگئے ،پیپلز پارٹی میں اندورنی اختلافات پر سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے وزیر اعلی سندھ نے تھر پارک صورتحال کا ذمہ دار مخدوم امین فہیم کے بیٹوں کو کیا قراردیا جس کے ردعمل میں سروری جماعت نے وزیر اعلی سندھ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلی کو ہی تھرپارکر سانحہ کا ذمہ دار قرار دے ڈالا ،سیاسی ہلچل اور کشیدہ صورتحال میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات نے پیپلزپارٹی سندھ کے درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھر پارکرکی سنگین صورتحال کے ذمہ داروں کے تعین پرپیپلز پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے ،وزیر اعلی سندھ کی جانب سے تھر پارکر سانحہ کا ملبہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزمان پر ڈالنے پر سروری جماعت کے ورکروں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے تھر پارکر میں بچوں کی اموات اور قحط کے ذمہ دار مخدوم امین فہیم کے بیٹے اور صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں کو ٹہرایا ہے جس پر سروری جماعت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔

سروری جماعت کے سےئرمین مخدوم سعید الزمان نے تھر پاکر صورتحال کا ذمہ دار وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ٹہرایا ہے اور ہالا میں سروری جماعت کے کارکنوں نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف مظاہر ہ کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔مخدوم خاندان کی ناراضی پر پیپلزپارٹی میں کئی گروپس بھی متحرک ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :