حکومت ڈالرکم ہونے کی حقیقت قوم کوبتائے ،بیرون ملک سے ملنے والے ڈالروں کے حقائق واضح کرے ،شیخ رشید،حکومت دال ،چینی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے ،استعفیٰ دینے کیلئے تیارہوں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 13 مارچ 2014 08:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشیدنے کہاہے میں استعفیٰ دینے کیلئے تیارہوں حکومت اوروزیرخزانہ ڈالرکی قیمت کم ہونے میں قوم کوحقیقت بتائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیخ رشیدمسلم لیگ ن کی حکومت کیلئے ایک خطرے کی علامت ہے ،پارلیمنٹ میں حکومت کوٹف ڈائم دینے والامیں شیخ رشیدہوں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے ڈالرراتوں رات کہاں سے آگئے ہیں ۔ڈالرکی قیمت مسلم لیگ ن کی حکومت نے بڑھائی اورکم ہونے پرقوم کوبے وقوف بنارہی ہے ،حکومت عوام کے لئے دال ،چینی ،پٹرولیم مصنوعات بھی سستی کرے ،شیخ رشیدفوراًاستعفیٰ دیدیگا۔