وزیر اعظم کی کراچی میں کشیدہ صورت حال پر چوہدری نثار سے مشاورت،کراچی کی موجودہ حکمت عملی پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے،وزیر اعظم، لیاری بم دھماکوں میں ملوث افراد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ نو از شر یف کی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے دورا ن ہدا یت

جمعرات 13 مارچ 2014 08:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی کی موجودہ حکمت عملی پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے اور لیاری میں بم دھماکوں میں ملوث افراد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی اورو زیر اعظم نے کراچی لیاری دھماکوں پر اور کشیدہ صورت حال پر چوہدری نثار سے مشاورت کی جبکہ وزیر اعظم کو کراچی میں تشدد کے واقعات پر ڈی جی رینجرز نے رپورٹ بھی پیش کی ۔

اس موقع پر وزیرا عظم نواز نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ کراچی کی موجودہ حکمت عملی پر فوری نظر ثانی کی جائے اور کراچی کی صورت حال کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جبکہ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم کراچی میں تشدد کی صورت حال اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے رواں ہفتے خود کراچی کا دورہ کریں گے۔