وزیرخزانہ بتائے ڈیڑھ ارب ڈالرکہاں سے آئے ،شیخ رشید،اسمبلی میں ہونے یانہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 08:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ حکومت بتائے ڈیڑھ ارب ڈالرکہاں سے آئے ،میرے اسمبلی میں رہنے یانہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت قوم کوبتائے ڈیڑھ ارب ڈالرراتوں رات کہاں سے آگئے ہیں ،قوم کوحقیقت واضح کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں فیسٹیول پروگرام کرانے والی حکومت کوتھرکے لوگوں کی حالت پربھی توجہ دینی چاہئے ،تھرمیں ن اورپی پی پی ایک نمبرپرتھے لیکن غریب تھرکے لوگ باہرتھے ۔انہوں نے کہاکہ میرے اسمبلی میں ہونے یانہ ہونے سے فرق نہیں پڑتالیکن حکومت قوم کے ساتھ دوغلی پالیسی نہ چلائے ۔

متعلقہ عنوان :