پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے پر عزم ہے‘ وزیراعظم ،ملک میں عالمی ادارے کے تعاون سے جوہری ٹیکنالوجی کو بجلی کی پیداور کیلئے استعمال کررہے ہیں،آئی اے ای اے سربراہ سے ملاقات

بدھ 12 مارچ 2014 08:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان میں عالمی ادارے کے تعاون سے جوہری ٹیکنالوجی کو بجلی کی پیداور کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف سے عالی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈی جی یو کیاامانوے نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو 1957 سے عالمی جوہری ایجنسی کا قریبی تعاون حاصل ہے اور عالمی جوہری ادارے کے تعاون سے جوہری ٹیکنالوجی کو بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا اس وقت بھی جوہری ٹیکنالوجی کو ادویا سازی‘ زراعت اور وفوڈ سکیورٹی کیلئے استعمال کی جارہی ہے جو کہ بڑی فائدہ مند ثابت ہورہی ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے پر عزم رہا ہے اور پر امن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے استعمال میں عالمی ادارے کا کردار قابل تعریف ہے۔