عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں مکمل‘ پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے فی یونٹ اضافے کی استدعاء کردی

پیر 10 مارچ 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں‘ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ 13 مارچ کو کرے گا۔

(جاری ہے)

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے فی یونٹ بڑھانے کی استدعاء کررکھی ہے۔ ایجنسی کی درخواست کی سماعت نیپرا ہیڈکوارٹر میں 13 مارچ کو ہوگی۔ یہ اضافہ جنوری کے مہینے کیلئے ہوگا۔ جنوری کے مہینے میں پیداواری لاگت 9 روپے 58 پیسے سے بڑھا کر 11 روپے 77 پیسے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :