افغان بارڈر پولیس کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں مارٹر گولے فائر ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 9 مارچ 2014 08:55

پشاور (رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء) افغان بارڈر پولیس کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں 25 مارٹر گولے فائر کئے گئے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز عسکری ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے لیکر ساڑھے گیارہ بجے تک افغانستان کے بارڈر کے قریب سرخوبی کیمپ سے افغان پولیس نے 25 مارٹر گولے پاکستانی علاقوں میں فائر کئے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جزوی مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان پولیس کی حرکت میں سے افغان حکومت کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا ہے آئندہ ایسی حرکتوں سے باز رہا جائے ۔

متعلقہ عنوان :