ملک ترقی کی طرف گامزن ہے مزید ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو لارہے ہیں، نواز شریف، ملک میں دہشتگردی کو ختم کرکے امن وامان کی فضا قائم کی جائے گی،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے اور مزید ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں لارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جاتی عمرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے بتایا کہ اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہماری حکومت کا عزم ہے کہ ملک میں دہشتگردی کو ختم کرکے امن وامان کی فضا قائم کی جائے گی جس سے بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان میں بغیر خوف وخطر آکر سرمایہ کاری کرینگے اور اس کے علاوہ ہم بھی بیرنی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے لارہے ہیں نواز شریف نے کہا کہ کارکن پارٹی کا آثاثہ ہیں اور تمام کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا توانائی بحران سمیت امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنا ترجیحات میں شامل ہے اور پوری امید ہے کہ جلد حالات بدل جائینگے اور ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :