وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات،طالبان سے مذاکرات اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 7 مارچ 2014 08:02

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات‘ طالبان سے مذاکرات اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم میاں نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رائیونڈ میں ان کی رہائشگاہ پر ون ٹو ون ملاقات کی۔ ملاقات میں طالبان سے مذاکرات اور نئی حکومتی کمیٹی کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کیلئے نئی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔