حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام پر اتفاق

جمعہ 7 مارچ 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام پر اتفاق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر سینیٹر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن سید خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور دونوں کے درمیان چیف الیکشن تقرری کے معاملہ پر بات چیت ہوئی اور جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کے نام پر مشاورت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے اس نام پر اتفاق کرلیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے ترمیم کی جائے گی اور بہت جلد حکومت ترمیم ایوان میں لائے گی اور امکان ہے کہ حکومت آج( جمعہ ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ترمیم پیش کرے گی ۔