امریکہ یو ایس ایڈ کے تحت سال 2015 میں 46.2 بلین ڈالر خرچ کرے گا،افغانستان اور پاکستان کیلئے 3.6بلین ڈالر رکھے گئے ہیں

جمعرات 6 مارچ 2014 08:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)امریکہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) سال 2015ء میں 46.2بلین ڈالر خرچ کرے گا، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی صدر نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ وہ یو ایس ایڈ کیلئے 46.2بلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے ،بجٹ میں قومی سلامتی کے تحفظ کو پہلی ترجیح رکھا گیا ہے ، اور اس سلسلہ میں مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ کیلئے 7بلین ، ایسٹ ایشیاء اور پیسفک کیلئے1.2بلین ، افغانستان اور پاکستان کیلئے 3.6بلین ، عالمی تنظیموں اور امن مشن کیلئے 4.8بلین ، سکیورٹی ، لاء ان فورسمنٹ ، کاؤنٹر ٹیررازم اور اس سے متعلقہ امور کیلئے 1.3بلین ڈالر رکھے گئے ہیں، تاہم اس میں مڈل ایسٹ ، ایشیاء ،پیسفک ، افغانستان اور پاکستان شامل نہیں ہیں، پبلک ڈپلومیسی ، ایجوکیشن اور کلچرل ایکسچینج کیلئے 1.1 بلین، گلوبل ہیلتھ پروگرام (جی ایچ آئی) کیلئے 8.1 بلین، فیڈ دی فیوچر پروگرام کے تحت 1 بلین، عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پروگرام کیلئے 506.3 ملین، انسانی بنیادوں پر امداد کے پروگرام کیلئے 4.8 بلین،یو ایس گلوبل ڈویلپمنٹ لیب کیلئے 151.3 ملین،انٹرنیشنل کمیشنز کیلئے 116 ملین، سٹیٹ آپریشنز سفارتی اور قونصلرپروگرامز کیلئے 5.4 بلین، امریکی شہریوں سفارت خانوں اور دیگر تنصیبات کے تحفظ اور سہولیات کے اضافے کیلئے 4.6 بلین، یو ایس ایڈ کے پروگرامز کو چلانے کیلئے اخراجات کے سلسلے میں 1.4 بلین جبکہ قونصلر آفیئرز اور بارڈر سکیورٹی پروگرام کیلئے 3.2 بلین ڈالر مختص کئے گئے ہیں�

(جاری ہے)