قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کیلئے اقدامات کرنے کی سفارش، آئندہ اجلاس میں خصوصی بریفنگ طلب،فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں میں موبائل فون کی سروسز کی فراہمی اور پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم میں آئی ٹی کمپنیوں کے قیام کیلئے خصوصی رقم مختص کرنے کی بھی سفارش

بدھ 5 مارچ 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کیلئے اقدامات کرنے کی سفارش کرتے ہوئے وزارت سے آئندہ اجلاس میں خصوصی بریفنگ طلب کرلی،کمیٹی نے فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں میں موبائل فون کی سروسز کی فراہمی اور پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم میں آئی ٹی کمپنیوں کے قیام کیلئے خصوصی رقم مختص کرنے کی سفارش کردی،کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ جون2014ء سے آزاد کشمیر کے ساڑھے4لاکھ موبائل صارفین کو سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(SCO) کے اہلیت کی گارنٹی کی معیاد ختم ہونے کے باعث سروسز کی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےٍ۔

(جاری ہے)

منگل کوقائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس کیپیٹن(ر) محمد صفدر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں اراکین کمیٹی،وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان،سیکرٹری وزارت اخلاق احمد تارڑ سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں کمیٹی نے آئندہ مالی سال2014-15 ء کے30ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزارت آئی ٹی کی2ارب66کروڑ روپے کی چار لاکھ موبائل صارفین سے نیٹ ورک چھین جانے کا خدشہ ہے جس پر کمیٹی وزارت کو معاملہ کو حل کرنے کی سفارش کی ہے،کمیٹی نے وزارت کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں میں موبائل فون سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات،صدر وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ یوتھ بزنس لون سکیم میں آئی کمپنیوں کے قیام کیلئے خصوصی رقم مختص کی جائے،رکن کمیٹی سید علی رضا عابدی نے کہا کہ امریکی عدالت نے یوٹیوب کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ تمام اسلام مخالف مواود کو ویب سائٹ سے ہٹالے،جس کے بعد اب ملک میں یوٹیوب یہ مزید پابندی کا کوئی جواز نہیں رہا،جس پر کمیٹی نے وزارت کو سفارش کی کہ وہ یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کیلئے اقدامات اٹھائیں،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں یوٹیوب پر پابندی کے حوالے سے میٹنگ طلب کرلی،جس پر وزیرمملکت نے کہا کہ وزارت یوٹیوب سے پابندی ہٹانے کیلئے پہلے ہی اقدامات کر رہی ہے۔