توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں سے ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے،آنے والا وقت معاشی خوشحالی کا ہو گا؛جلیل عباس جیلانی،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،قیامِ امن کیلئے مذاکرات اولین ترجیح ہے،امریکہ میں پاکستانی سفیر کاعشائیے سے خطاب

بدھ 5 مارچ 2014 08:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں سے ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزواشنگٹن میں جنوبی ایشیائی باشندوں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اوراسی سلسلے میں امن کے قیام کیلئے مذاکرات اور آپریشن دونوں آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح قیام امن ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے مذاکرات سمیت ہر طریقہ استعمال کیا جائیگا۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان بھارت اور وسطی ایشیاء کے ملکوں سے بجلی کی درآمد کیلئے ان سے بات چیت کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جلد کوئی حتمی فیصلے کر لیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے بحران کے حل کی کوششوں سے معیشت ترقی کی راہ پر گامز ن ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں معاشی خوشحالی میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :