طالبان ہم سے اور ہم ان سے مذاق کر رہے ہیں،فضل الرحمان،وزیراعظم کوکئی بہتر مشورے دیئے مگر ان میں مشورے قبول کرنے کی صلاحیت نہیں،میڈیا سے بات چیت

بدھ 5 مارچ 2014 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ اصل رخ پر جانے کی بجائے مخالفت سمت کی طرف بڑھ رہی ہے جو امن کی طرف قدم نہیں ۔وزیر اعظم نوازشریف کو مذاکرات کے حوالے سے بہتر مشورے دیئے تھے لیکن ان میں مشورہ قبول کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ، اگر طالبان کے ساتھ جنگ مقصود ہے تو پھر اسکا اعلان کیا جائے کیونکہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاق کیا اور وہ ہمارے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس رخ پر جانا ہے جو ہمیں امن کی طرف لے جائیں اگر وہ سمت صحیح نہ ہو تو پھر اس بات کا ذمہ دار حکومت ہوگی جو کہ ابھی تک وہ اصل رخ پر گئے ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا جنگ مقصود ہے تو پھر اس کا اعلان کیا جائے کیونکہ ہم نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر کے مذاق کیا اور انہوں نے ہمارے ساتھ مذاق کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک مہینہ باقی ہے تو طالبان کے ساتھ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات چاہیے کیونکہ امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے جس کے لئے حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :