اسلام آباد، کچہری واقعے میں جاں بحق تمام 11 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی، تمام افراد کو ایک ہی طرح سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،رپورٹ

بدھ 5 مارچ 2014 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) کچہری واقعے میں جاں بحق تمام 11 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی تمام افراد کو ایک ہی طرح سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جج کو ایک یا دو فٹ باقیوں کو سات سے آتھ فت فاصلے سے گولی جاری گئی نجی ٹی وی کے مطابق کچہری واقعے میں جاں بحق تمام گیارہ افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے تمام جاں بحق ہونے والے تمام گیارہ افرد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور تمام افرادکی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق تمام افراد کو ایک ہی طرح کی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جج رفاقت اعوان کو دو سے تین فٹ کے فاصلے سے جبکہ دیگر تمام افراد کو آٹھ سے دس فٹ کے فاصلے سے نشانہ بنایا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خود کش حملہ آوروں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :