مالاکنڈ حراستی مراکز سے اٹھائے گئے 35لاپتہ افراد میں سے مزید 5 سپریم کورٹ میں ان کیمرہ پیش، حراستی مرکز میں موجود دو افراد کو پیش نہ کیا جاسکا

بدھ 5 مارچ 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) مالاکنڈ حراستی مراکز سے اٹھائے گئے 35لاپتہ افراد میں سے مزید 5افراد کو سپریم کورٹ میں ان کیمرہ پیش کردیا گیا جبکہ حراستی مرکز میں موجود دو افراد کو پیش نہ کیا جاسکا ، سپریم کورٹ نے سات افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا پیشی کے دوران وزارت دفاع اور داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ جسٹس اعجاز افضل نے منگل کے روز سماعت کی اس دوران لاپتہ افراد کے چھ رشتہ داروں کو بھی پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رشتہ داروں نے پانچوں لاپتہ افراد کو شناخت کرلیا ۔35 لاپتہ افراد میں سے اب تک بارہ افراد کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے ایک فوت ہوچکا ہے آٹھ لاپتہ افراد افغانستان جبکہ تین لاپتہ افراد جنوبی وزیرستان میں ہیں جن کو پیش کرنے کے لیے وزارت دفاع نے مزید وقت مانگا ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزارت دفاع کو حکم دیا تھا کہ سات افراد کو ان کیمرہ پیش کیا جائے جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت دفاع نے پانچ افراد کو ان کیمرہ پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :