حکومت نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، مذاکراتی عمل جاری رہنا چاہیے،وزیراعظم ،قیام امن ہماری ضرورت ہے ، کوششوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جائے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب ،کمیٹی کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں

بدھ 5 مارچ 2014 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قیام امن ہماری ضرورت ہے ،حکومت نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے مذاکراتی عمل جاری رہنا چاہیے۔ کوششوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی شرکت کی اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے تمام شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد اور خفیہ ایجنسی جیسے واقعات مذکراتی عمل کو متاثر کر سکتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل امن ہماری ضرورت ہے اور حکومت امن کی کوششیں جاری رکھنا چاہتی ہے حکومت نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کمیٹی سے آئندہ ایک دو روز میں رابطہ کیا جائے گا اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے وزیراعظم سے پیشگی اجازت لی جائے گی عرفان صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم کو مذاکراتی عمل کی تجاویز دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :