آر پار تجارتی سرگرمیوں کا فروغ،پاک بھارت مشترکہ ورکنگ گرو پ کا اجلاس آج ہوگا،تجارتی میکنزم کو حتمی شکل دینے ،تجارتی حجم اور اشیاء کی تعداد بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

منگل 4 مارچ 2014 08:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)آر پار تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پاک بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والے اس اجلاس میں تجارتی میکنزم کو حتمی شکل دینے،براون شوگر برآمدگی الزام کے بعد آزاد کشمیر کے ڈرائیور کی گرفتاری ،تجارتی اشیاء کی تعداد بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ریاستی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورکنگ گروپ اجلاس کے موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ،تاجروں کو بینکنگ سہولیات فراہم کرنے،سامان کی چکینگ کیلئے کراسنگ پوائنٹ پر میکنزم نصب کرنے پر اتفاق رائے جبکہ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھائے اور تجارتی اشیاء کی تعداد میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :