اسی ماہ حج پا لیسی کا اعلان کر دیا جا ئے گا،سردار محمد یوسف، ملک میں فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ضا بطہ اخلاق تیا رکیا جا ئے گا، علما ء و مشائخ سے مشاورت جا ری ہے، دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوا لے سے اجلاس جلد ہو گا بحری جہاز کے ذریعے عازمین کو حج پر بھیجنے کے لیے کو ئی تجو یز زیر غو ر نہیں ہے، حکومت حج انتظامات کے سلسلے میں حکومت بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، حج اخراجات میں 7 ہزار روپے کی کمی گئی ہے، میڈیا سے بات چیت

منگل 4 مارچ 2014 08:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسی ماہ حج پا لیسی کا اعلان کر دیا جا ئے گا ملک میں فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ضا بطہ اخلاق تیا رکیا جا ئے گا جس کے لیے علما ء و مشائخ سے مشاورت جا ری ہے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوا لے سے اجلاس جلد ہو گا بحری جہاز کے ذریعے عازمین کو حج پر بھیجنے کے لیے کو ئی تجو یز زیر غو ر نہیں ہے حکومت حج انتظامات کے سلسلے میں حکومت بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں تمام کٹیگریوں کو ختم کرکے ایک کٹیگری بنائی گئی ہے اور حج اخراجات میں 7 ہزار روپے کی کمی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج کمپلیکس میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضا بطہ اخلاق تو ہر دورمیں تر تیب دیئے گئے ہیں مگر ان پر کسی قسم کا عملدرآّمد نہیں ہو سکا تاہم ہم ایسا ضا بطہ اخلاقتر تیب دے رہے ہیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو گا اور اس حوا لے سے قومی سطح پر کو نسل بنائی جا ئے گی اس کے بعد صو با ئی اور اضلاعی سطح پر بھی کو نسلز بنا ئی جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ اس سال 50% فیصدعازمین مدینے اور 50% فیصد جدہ بھیجنے کی تجو یز ہے تاکہ حجاج کے اخراجات میں کمی واقع ہو انہوں نے کہا کہ 2013 میں 86 ہزار حجاج کرام نے حج کے فرائض انجام دیئے اور حکومت نے 45 ہزار فی حاجی واپس کئے تھے اس سال بھی بہتر انتظامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں 50% فیصد حکومت اور 50% فیصد ٹوئرز آپریٹرز کے ذریعے حج کا فریضہ ادا کریں گے اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور ضابطہ اخلاق بھی مرتب کررہی ہے اس سلسلے میں نیشنل کونسل صوبائی اور ضلعی سطح پر بنائی گئی ہیں جن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ملک میں امن و امان کیا جائے اور سب کو ساتھ لے کر چلا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ حجاج کرام کو آگاہی کے لئے بہتر طریقے سے لٹریچر کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور حجاج کرام کو اس دینی فریضے کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔

متعلقہ عنوان :