ایف ایٹ کچہری حملہ کے بعد طالبان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات اہم مر حلے میں دا خل ،دونوں کمیٹیوں نے حملے کے بعد مذاکرات کی کامیابی کے لئے ہوم ورک مکمل کرنا شروع کر دیا،طالبان کمیٹی حملے سے انکار جبکہ حکومتی کمیٹی اس حملے پر اپنے تحفظات کا بھر پور طریقے سے اظہار کرے گی ۔ ذرائع

منگل 4 مارچ 2014 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)طالبان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایف ایٹ کچہری حملہ کے بعد بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئے۔ دونوں کمیٹیوں نے حملے کے بعد مذاکرات کی کامیابی کے لئے ہوم ورک مکمل کرنا شروع کر دیا۔ طالبان کی کمیٹی نے طالبان کی جانب سے حملے سے انکار جبکہ حکومتی کمیٹی اس حملے پر اپنے تحفظات کا بھر پور طریقے سے اظہار کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نیخبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپنے اپنے طور پر طالبان مرکزی شوری اور حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف سے براہ راست رابطہ کر کے ہدایات حاصل کرنے کی کوشش ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان شوری نے اسلام آباد کے حملے بارے تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک ودشمن عناصر کی سازش قرار دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب حکومتی کمیٹی نے بھی حملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک غیر رسمی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم سے ہدایت کے بعد کیا جائیگا ۔اجلاس آئندہ24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :