دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم متزلزل نہیں ہو سکتا،نوازشریف،دہشت گرد حکومت کی امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وزیر اعظم کی اعلیٰ سطح اجلاس میں گفتگو

منگل 4 مارچ 2014 08:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کچہری واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی امن کی کوششوں کومسلسل نقصان پہنچ رہا ہے ۔دہشت گردوں کے خلاف حکومتی متزلزل نہیں ہو سکتا۔ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایوان وزیر اعظم میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل اشفاق راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورت حال،طالبان کی جانب سے جنگ بندی اعلان اور اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہری کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام نے ملک کی اندرونی اور سرحدی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے حکومت کے اندر امن کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دہشتگردوں کے خلاف حکومتی عزم تزلزل نہیں ہو سکتا ۔حکومت پر لازم ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :