ایشیاء کپ میں پاکستان کی فتح،چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا شاہد آفریدی کو شاندار کارکردگی پر کراچی میں ایک کینال پلاٹ تحفہ میں دینے کا اعلان ، کراچی چیمبر کا شاہد آفریدی کو شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل دینے کا اعلان

پیر 3 مارچ 2014 08:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ایشیاء کپ میں بھارت کیخلاف اہم میچ میں پاکستان کی فتح اور شاہد خان آفریدی کی شاندار بیٹنگ کی خوشی میں شاہد آفریدی کو کراچی میں ایک کینال پلاٹ تحفہ میں دینے کا اعلان کیا ہے،ایک بیان میں چےئرمین بحریہ ٹاؤن نے بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اسی طرح فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور قوم کی خوشیوں میں اضافہ کرتی رہے گی،انہوں نے شاہد آفریدی کو میچ میں شاندار بیٹنگ پر کراچی میں ایک کینال پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی کامیابی اور شاہد خان آفریدی کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے آفریدی کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔جاری بیان میں کراچی چیمبر کی جانب سے اس فتح پر ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔