سابق چیف جسٹس نے سیاست میں قدم رکھ دیا،دورے شروع،عبوری بنیادوں پر پچاس رکنی سیاسی ارکان پر مشتمل ایک گروپ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ،عوام کو ایک مسیحا کی اشد ضرورت ہے جو ان کے زخموں پرمرہم رکھ سکے،جسٹس افتخار

پیر 3 مارچ 2014 08:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے باقاعدہ طور پر سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ملک بھر کے اہم شہروں کے دورے شروع کر دیئے ہیں ۔اگلے ہفتے لاہور اور کراچی کے طوفانی دور کر کے اپنے ہمنواؤں کا گروپ اکٹھے کرنے کی کوشش کریں گے۔بیرونی امدادی اداروں نے بھی ان کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے سیاست میں باقاعدہ طور پر قدم رکھ دیا ہے۔ سابق چیف جسٹس عبوری بنیادوں پر پچاس رکنی سیاسی ارکان پر مشتمل ایک گروپ بھی تشکیل دیں گے جبکہ انہوں نے ملک بھر کے اہم شہروں کے دوروں کا ایک طویل شیڈول بھی تیار کر لیا ہے ۔یہ دورے رواں سال 25 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ وہ کراچی ،کوئٹہ، ملتان ،بہالپور،پشاور، فیصل آباد ،سکھر،لاڑکانہ ۔

(جاری ہے)

سرگودھا سمیت 39 شہروں کا دورہ کریں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے ہم خیال لوگوں کے ساتھ رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ سیاسی منشور کی تیاری کے لئے نو رکنی وکلاء ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو دو ماہ کے اندر حتمی اور قابل عمل منشور تشکیل دیکر ان کے روبرو پیش کریں گے۔خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔

سیاستدانوں نے ملک کو پستیوں میں دھکیل دیا ہے عوام کو ایک مسیحا کی اشد ضرورت ہے جو ان کے زخموں پر ناصرف مرہم رکھ سکے بلکہ عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا مکمل ادراک رکھتا ہو۔بلدیاتی انتخابات جان بوجھ کر نہیں کرائے جارہے ہیں ۔بدعنوانی عروج پر ہے ۔سیاست میں جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا موقف تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :