راجہ پرویز اشرف نے ای سی ایل سے تمام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر رہاہوں،کوئی خلاف آئین کام نہیں کیا،نام ای سی ایل میں ڈالنے سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے ، وزارت داخلہ کو خط میں موقف

پیر 3 مارچ 2014 08:01

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے 27 فروری کو سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا کہ اس کا نام نیب کورٹ کے حکم پر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جبکہ میں ملک کا وزیر اعظم اور وزیر پانی بجلی کے عہدے پر فائز رہا ہوں لہذا میں نے آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے خط میں لکھا کہ میں ملک کی تمام عدالتوں کا احترام کرتا ہوں جہاں بلائیں گے پیش ہو جاؤں گا لہذا میرا نام فہرست سے نکال کر دیں کیونکہ میں سابق وزیر اعظم ہونے کے ناطے بیرون ممالک سے دعوت نامے ملے ہیں ۔ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے ان میں شرکت نہیں کر سکتا جس سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔