بلوچستان میں لاپتہ ہونیوالے افراد کے بارے میں ثبوت بلوچستان حکومت نے اکٹھے کرلئے،متعدد افراد بدامنی میں ملوث پائے گئے ہیں،ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان

پیر 3 مارچ 2014 08:01

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)لاپتہ افراد کے معاملہ پر بلوچستان حکومت لاپتہ بلوچوں کے حوالے سے تمام تر اہم ثبوت وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، یہ ثبوت بلوچستان بد امنی کیس میں سپریم کورٹ میں بھی پیش کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایک اعلی حکومتی افسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے زیادہ تر افراد صوبے میں تمام تر بد امنی اور دہشت گردوں میں مکمل طور پر ملوث ہیں اور اس حوالے سے ان کے خلاف تمام تر ثبوت بھی بلوچستان حکومت کے پاس موجود ہیں۔

ان ثبوتوں میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ ہونے ،حملے کرنے اور دیگر ثبوت شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد کی بازیابی بارے عدالتی احکامات کے تناظر میں وفافی حکومت سے رابطہ کیا تھا اور انہیں تمام تر ثبوت دینے کی حامی بھری تھی

متعلقہ عنوان :