طالبان کے بعد حکومت نے بھی مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا،حکومت طالبان کی طرف سے پرتشدد کارروائیاں روکنے کے اعلان کو مثبت پیش رفت سمجھتی ہے، کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی کی صورت میں حکومت اور مسلح افواج مناسب جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیان

پیر 3 مارچ 2014 07:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے بعد حکومت نے بھی مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے ۔وزارت داخلہ سے اتوار کو جاری ہونیوالے ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف گزشتہ چند روز سے جاری فضائی کاروائی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طالبان کے خلاف حکومت نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کوئی فوجی آپریشن نہیں کیا بلکہ اس دوران ہونے والی کاروائیوں طالبان کی جانب سے پرتشدد کاروائیوں کے ردعمل کے طور پر کی گئیں ۔

وزیر داخلہ نے طالان کی جانب سے پرتشدد کاروائیاں روکنے اور جنگ بندی کے اعلان کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ برس جون سے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سے طالبان کے خلاف باقاعدہ طور پر کوئی ملٹری آپریشن نہیں کیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بلا جواز کاروائی عمل میں لائی تاہم طالبان کی جانب سے اس عرصے کے دوران کی گئی شدت پسندی اور پرتشدد واقعات کے ردعمل کے طور پر کچھ مقامات پر کاروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے مثبت اعلان کے بعد حکومت نے طالبان کے خلاف گزشتہ چند روز سے جاری فضائی کاروائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان کسی بھی قسم کی ممکنہ شدت پسندی یا انتہا پسندی کی صورت میں مناسب جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے