طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان مثبت اقدام اور مذاکراتی عمل میں بریک تھرو ہے،حکومتی کمیٹی ، حکومتی کمیٹی بدستور قائم ہے،طالبان کے اعلان پر غور کرے گی، عرفان صدیقی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 2 مارچ 2014 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان مثبت اقدام اور مذاکراتی عمل میں بریک تھرو ہے حکومتی کمیٹی بدستور قائم ہے اور طالبان کے اعلان پر غور کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا کہ طالبان کا اعلان میڈیا کے ذریعے آرہا ہے۔

براہ راست کوئی تحریر یا دستاویز ہم تک نہیں پہنچی طالبان کی کمیٹی کا بھی مجھ سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا‘ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل شروع کرنا ہے تو حکومت نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا ۔’ اب پھر سے مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں کمیٹیوں کا مثبت کردار تھا طالبان کو شوریٰ کا اجلاس میں وقت پیش آرہی تھی لیکن مولانا سمیع الحق نے جدہ روزانہ ہونے سے پہلے آگاہ کیا تھا کہ اگلے دو تین دن میں مثبت خبر مل سکتی ہے ہمارے بھی رابطے تھے وزیر داخلہ کے بھی رابطے تھے یہ جنگ بندی کا اعلان کمیٹیوں سے بالا بالا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹیوں کا کردار موثر طریقے سے رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات گزشتہ روز ہوئی وزیر داخلہ بھی بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :