حکومت نے نیشنل بینک کے بورڈ آف گورنرز کے چار ارکان کو ہٹا دیا

اتوار 2 مارچ 2014 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء) حکومت نے نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے چار ارکان کو ہٹا دیا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے ہفتہ کو جاری ہونے والے احکامات کے مطابق جن ارکان کو ہٹایا گیا ہے ان میں رانا اسد امین ، فرخ قیوم ، ڈاکٹر شجاعت اور واثق محمد شامل ہیں جبکہ تاحال تین نئے ارکان کا تقرر کیا گیا ہے جن میں افتخار اللہ والا ، نعیم جاوید اور سعود یارانہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کا دس رکنی بورڈ چیئرمین منیر کمال کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جس میں سیکرٹری خزانہ وقار مسعود بھی شامل ہیں ۔