جمشید دستی نے ایک مجرے کی ویڈیو حاصل کرلی، وزیر مملکت بھی موجود پائے گئے ہیں،ذرائع

اتوار 2 مارچ 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایک مجرے کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جس میں ایک وزیر مملکت بھی موجود پائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت میں شامل اہم شخصیات کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اس وزیر مملکت سمیت دیگر ارکان کی ویڈیو توقع ہے کہ جمشید دستی پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پیش کرینگے ۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دو ڈپلومیٹک بانڈڈ ویئر ہاؤس موجود ہیں جہاں سے سینٹ اور قومی اسمبلی کے بعض ارکان کو ایک مخصوص خاندان کے ذریعے شراب سپلائی کی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمشید دستی کے انکشافات کے بعد اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :