بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکراتی عمل ٹریک پر لانے کا خواہاں ہے ،سلمان خورشید،مذاکراتی عمل میں جلد بازی ممکن نہیں ، پاکستان میں حالات نے صورتحال تبدیل کردی ،پاکستان کو بجلی کی فراہمی کا فیصلہ ابھی باقی ہے ، بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے 5سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی ،تقریب سے خطاب

اتوار 2 مارچ 2014 08:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جامع مذاکراتی عمل ٹریک پر لانے کا خواہاں ہے تاہم پاکستان میں پیدا ہونے والے حالات نے صورتحال تبدیل کردی ، اب مذاکراتی عمل میں جلد بازی ممکن نہیں ، پڑوسی ملک سے مثبت اشارے مل رہے ہیں لیکن تمام مسائل راتوں رات حل نہیں ہوسکتے،پاکستان نے بھارت سے بجلی کے حصول کی تجویز پیش کی ہے بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے بھرپور مدد کی جائیگی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو پانچ سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی جس کے تحت بجلی لائنیں بچھائی جائینگی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے مذاکرات کی فوری بحالی کی تجویز پیش کی ہے وہ خوش آئند قدم ہے تاہم مذاکرات کی بحالی اور تعلقات میں گرماہٹ آنے کے باوجود بھی کسی معجزے کی امید نہیں کی جاسکتی کہ محض کچھ گھنٹوں یا راتوں رات تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کسی معجزے کی امید نہیں رکھ سکتا بلکہ ہمیں دھیرے دھیرے آگے چلنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کو وقت دینا ہوگا کہ آیا پاکستان مذاکرات کسی ماحول میں چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا ٹریک بحال کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان میں ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال بدل گئی ہے انہوں نے کہا کہ کئی ایک چینلوں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے تاکہ مذاکرات کے دروازے کھلے رہنے چاہیے ہمیں اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے ہونگے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارے مفاد میں ہیں اور اس سلسلے میں جو بھی اقدامات اٹھانے ہونگے ان اقدامات کو اٹھایا جائیگا پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر فیصلہ لینا ابھی باقی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے بھارت سے بجلی کے حصول کی تجویز پیش کی ہے بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے بھرپور مدد کی جائیگی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو پانچ سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی جس کے تحت بجلی لائنیں بچھائی جائینگی

متعلقہ عنوان :