وقت گزرگیاہے،اب تبدیلی کیلئے ملک کے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہے ، افتخار محمد چوہدری ، امیروں کوبہت ازمالیالیکن اب غریبوں پرمنحصرہے کہ وہ کس طرح کی تبدیلی کی چاہتے ہیں،سابق چیف جسٹس

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ وقت گزرگیاہے اوراب تبدیلی کیلئے ملک کے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہے ،یہ بات انہوں نے ملتان میں وکلاء کی جانب سے اپنے اعزازمیں دی جانے والی تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں کہی ۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس کاکہناتھاکہ امیروں کوبہت ازمالیالیکن اب غریبوں پرمنحصرہے کہ وہ کس طرح کی تبدیلی کی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ دوسال تک اپنی سیاسی پارٹی بنانے کاارادہ نہیں ،تاہم سیاسی مستقبل کافیصلہ وکلاء برادری کی مشاورت سے ہی ہوگا۔افتخارمحمدچوہدری نے کہاکہ وکلاء برادری نے مشکل گھڑی میں قانون اورآئین کی بالادستی کیلئے میراساتھ دیا،اس کیلئے میں ان کامشکورہوں ۔اس موقع پروکلاء نے افتخارچوہدری کے حق میں نعرے بازی کی۔