حکومتی وعدہ خلافی کے باعث ہمارے وزراء نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ، مولانا فضل الرحمن ، تحریک طالبان سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی (ف) کا ہمیشہ اتفاق رائے رہا لیکن طالبان کیخلاف کارروائی اور جنگ پر کبھی بھی اتفاق رائے نہیں کیا، کسی دور میں چوہدری نثار علی خان بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوکر طالبان کے ساتھ جنگ کیخلاف تقریر کرتے تھے لیکن کرسی پر بیٹھ ان کے ڈائیلاگ بھی دوسروں کی طرح ڈائیلاگ ہی رہ گئے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی وعدہ خلافی کی وجہ سے جے یو آئی (ف) کے وزراء نے وفاقی کابینہ کے حالیہ ا جلاس میں شر کت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز صحافیوں سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک طالبان سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی (ف) کا ہمیشہ اتفاق رائے رہا ہے لیکن طالبان کیخلاف کارروائی اور جنگ پر کبھی بھی اتفاق رائے نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی طالبان کیخلاف جنگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے بھی طالبان کیخلاف جنگ اور آپریشن پر اتفاق رائے کی بڑی کوشش کی لیکن اس وقت آپریشن پر اتفاق رائے کی بڑی کوشش کی لیکن اس وقت بھی جے یو آئی (ف) کا وہی موقف تھا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی دور میں چوہدری نثار علی خان بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوکر طالبان کے ساتھ جنگ کیخلاف تقریر کرتے تھے لیکن کرسی پر بیٹھ کر ہر شخص ایک ہی ڈائیلاگ بولتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی (ف) حکومتی اتحادی ہے اس لئے خیال رکھ کر اور پھوک پھوک کر قدم رکھنا پڑھتا ہے ۔