چو ہدری نثار کا خون گرم ہے جو کبھی کبھی ذہن پر چڑ ھ جا تا ہے، خو رشید شاہ، قومی سلامتی پا لیس پڑھ رہے ہیں تا کہ پتہ چل سکے کہ کہیں یہ رحمان ملک والی تو نہیں ہے، جمشید دستی کی با توں پر میڈیا تو جہ نہ دے وہ کبھی ن لیگ میں ہو تے ہیں تو کبھی کہیں اور، قائد حزب اختلاف

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چو ہدری نثار کا خون گرم ہے جو کبھی کبھی ذہن پر چڑ ھ جا تا ہے ہم قومی سلامتی پا لیس پڑھ رہے ہیں تا کہ پتہ چل سکے کہ کہیں یہ رحمان ملک والی تو نہیں ہے چو ہدری نثار جذبا تی نہ بنیں جو بات ان کو پا رلیمنٹ میں کر نی چا ہیئے تھی وہ انہوں نے روڈ پر کر لی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میں نے قومی سلامتی پا لیسی پر پا رلیمنٹ میں ایک لفظ بھی نہیں کہا مجھے مسودہ ہی کل ملا ہے اور میں بات کروں گا تو پا رلیمنٹ میں صرف نثار صاحب بیٹھیں تو سہی پا رلیمنٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سندھ میں ویلکم کر تے ہیں جو کا رنا مے انہوں نے کے پی کے میں کیے ہیں وہ سندھ میں بھی کر لیں ان کا کہناتھا کہ جمشید دستی کی با توں پر میڈیا تو جہ نہ دے وہ کبھی ن لیگ میں ہو تے ہیں تو کبھی کدھر تو کبھی ادھر ان کا کہنا تھا کہ میں نے تو پا رلیمنٹ میں میاں صاحب سے کہا تھا کہ وہ قومی سلامتی پا لیسی پر اے پی سی نہیں تو کم از کم سیا سی جما عتوں کے سربراہاں کو اعتماد میں لیں کہ اگر کو ئی مذکرات ہو رہے ہیں تو اس کے خدو خال بتا ئے جا ئیں تا ہم مو جودہ حا لات میں نظر آّتا ہے کہ مذکرات کی امید کم ہے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلا متی اہم معا ملہ ہے جس پر وقت ضا یع کیے بغیر فیصلہ کرنا چاہیئے اور عوام اور حکو مت کو ایک پلیٹ فا رم پر ہو نا چاہیئے کسی سیاسی جما عت کو اس معاملے پر پو ائنٹ اسکورنگ نہیں کر نے دی جا نی چاہیئے ان کا کہنا تھا اپو زیشن کبھی فرینڈلی نہیں ہو تی ہم میاں صاحب سے کہتے ہیں مذکرات کے حوا لے سے کسی بیک ڈور کو استعمال نہیں کرنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی دہشت گر دزندہ ہے وہ دہشت گرد ہے اس لیے فضا ئی حملے نہیں رکنے چا ہیئں اور نہ اس حوا لے سے کمپر و ما ئیز ہونا چا ہیئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملا زمین کو بے رو زگار نہ کر نے کے حوا لے سے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے اور ان سے استدعا کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو با ریک بینی سے دیکھیں.