انتخا بات میں سندھ میں سو نا می لا نے کا موقعہ نہیں ملا ، عمران خان ،ہر ضلع میں جا ؤں گا ،انصاف کا پیغام پو رے پا کستان میں لے جائیں گے تبدیلی کا آغاز ہوچکا ،کے پی کے اور پنجاب کی طرح سندھ میں بھی پی ٹی آئی پھیل رہی ہے ،جلسے سے خطاب

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخا بات میں سندھ میں سو نا می لا نے کا موقعہ نہیں ملا مگر اب ہر ضلع میں جا ؤں گا اور اپنا انصاف کا پیغام پو رے پا کستان میں لے جائیں گے تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے کے پی کے اور پنجاب کی طرح اب سندھ میں بھی تحریک انصاف پھیل رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھرکے لب مہران گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ جن جما عتوں نے با ری با ری با ریاں لیں اگر ان کو تبدیلی لا نا ہو تی تو کب کی تبدیلی آچکی ہو تی اس وقت سارے پا کستان کو تقسیم کیا جا رہا ہے مگر تحریک انصاف ان کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا چاہتی ہے اس لیے ہم میدان میں نکل چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے پا کستان کی بنیاد انصاف اور قانون کی با لا دستی پر رکھنا چا ہتے ہیں اور انصاف کا مطلب ہر کسی کو اس کا حق دینا ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر سب سے زیادہ ظلم ہے اورجا گیرادر یہاں پر غریب پر ظلم کر رہا ہے جلسے سے تحریک انصاف کے وائیس چئیر مین شاہ محمود قریشی ، مر کزی صدر جا وید ہا شمی ، مر کزی جنرل سیکر یٹری جہا نگیر ترین ، تحریک انصاف سندھ کے صدر نا در اکمل خان لغا ری ، جنرل سیکریٹری حفیظ الدین ، تحریک انصاف لیبر ونگ کے مر کزی صدر زبیر خان ، ایم پی اے شیر خان سکھر کے ریجنل صدر ڈا کٹر ربنواز کلوڑو دیگر نے بھی خطاب کیا جلسے میں سکھر ، خیرپور ، گھو ٹکی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کی تعداد میں افراد نے شر کت کی جلسے کے موقع پر سیکو رٹی کے انتہا ئی سخت انتظا ما ت کیے گئے تھے جلسے میں شریک ہو نے والے ہر شخص کی تلا شی کے بعد انہیں جلسہ گا ہ میں چھوڑا جا رہا تھا جلسے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلسہ گا ہ کی چیکنگ کی اور اسے کلیئر قرار دیا جلسے کے دوران پیپلز پا رٹی شہید بھٹو کے سندھ کو نسل کے رکن منیربھٹو نے پیپلز پا رٹی شہید بھٹو کو چھو ڑ اکر اپنے ساتھیوں اور برادری کے افرادکے ہمراہ تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔