اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس،قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ،ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کیلئے سوئی سدرن ایلنگے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے گی، کمپنی کراچی میں 40 کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرے گی

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مائع قدرتی گیس( ایل این جی )درآمد کرنے کی منظوری دینے کے علاوہ کراچی میں ایل این جی کے ٹرمینل کی تعمیر کیلئے سوئی سدرن کو ایلنگے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے،جس کے تحت کمپنی 40 کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرے گی۔ ابتدائی طور پر 20کروڑ کیوبک فٹ ایل این جی کے لیے ٹرمینل کو استعمال کیا جائے گا دے دی ہے، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعے کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ایل این جی معاہدے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پورے کیے جائیں گے۔ ای سی سی نے سوئی سدرن کو ایلنگے ٹرمینل کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری بھی دی۔ معاہدے کے مطابق سوئی سدرن66 سینٹ ایم ایم بی ٹی یوٹرمینل چارجز ادا کرے گی۔ ایلنگے کمپنی 40 کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا ٹرمینل کراچی میں تعمیر کرے گی۔ ابتدائی طور پر 20کروڑ کیوبک فٹ ایل این جی کے لیے ٹرمینل کو استعمال کیا جائے گا جبکہ ایل این جی درآمد کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

متعلقہ عنوان :