طالبان اور حکومتی کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائیگا، قوم مایوس نہ ہو ، مولانا سمیع الحق ،عمرے کا آغاز قیام امن کی دعا سے کیا ہے ،امید ہے اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے،مولانا یوسف شاہ سے ٹیلیفونک گفتگو،مولانا سمیع الحق عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج وطن پہنچ رہے ہیں، مولانا یوسف شاہ ،طالبان قیادت اور سیاسی شوریٰ سے مولانا اور میرا رابطہ ہوا ہے آج جنگ بندی کی نوید قوم کو سنانے کی امید ہے،طالبان قیادت جنگ بندی کروانے پر راضی ہیں،جنگ بندی کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا،مذاکرات میں ڈیڈلاک بھی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خود بخودختم ہوجائے گا،رکن طالبان مذاکراتی کمیٹی

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:45

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام اور طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا قوم مایوس نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کورڈینٹر مولانا یوسف شاہ سے مکہ مکرمہ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عمرے کا آغاز قیام امن کی دعا سے کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق نے عمرہ سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کیا اور ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے تجاویز مرتب کرکے طالبان کو بھیج دی ہیں جس کا جواب آج یا کل آئے گامولانا سمیع الحق نے فریقین سے اپیل کی ہے وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کر کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے لیے راستہ ہموار کریں وہ چار روزہ دورے کے بعد آج وطن واپسی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ادھرطالبان مذاکراتی ٹیم کے رکن اورجمیعت علماء اسلام س کے صوبائی امیر خیبرپختون خواہ مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج وطن پہنچ رہے ہیں۔طالبان قیادت اور سیاسی شوریٰ سے مولانا اور میرا رابطہ ہوا ہے آج جنگ بندی کی نوید قوم کو سنانے کی امید ہے۔طالبان قیادت جنگ بندی کروانے پر راضی ہوگئے ہیں۔جنگ بندی کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مذاکرات میں ڈیڈلاک بھی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خود بخودختم ہوجائے گا۔امن مذاکراتی عمل کے جاری ہونے کے ساتھ ہی ملک میں دھشت گردی میں نمایا ں کمی آجائے گی۔ان خیالات کا اظہار ممتا ز عا لم دین اور دارلعلو م اسلامیہ اضا خیل با لا کے مہتمم حضرت مولا نا رحیم الله با چا کی نماز جنازہ کے بعد خبر رساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

طالبان مذاکراتی ٹیم کے رکن اورجمیعت علماء اسلام س کے صوبائی امیر خیبرپختون خواہ مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے بات چیت بہت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔طالبان کی ان کی ذیلی تنظیموں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔طالبان کو حکومت اور عسکری اداروں کی طرف سے فضائی بمباری پر شدید تحفضات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بمباری سے بہت بڑی تعداد میں قبائلی علاقے چھوڑ کر سٹرکوں پر مہاجر بن گئے ہیں ۔

مولانا سمیع الحق نے سعودی عرب سے طالبان سیاسی شوریٰ اور طالبان قیادت کو جنگ بندی اور امن مذاکرات کو کامیاب کروانے کے لیے پیغام بھیج دیا ہے جس کا جواب آج ہم کو مل جائے گا ۔مولانا سمیع الحق کی وطن واپسی پر فوری طور پر طالبان مذاکرتی ٹیم کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں مذاکرات کے لیے مولانا سمیع الحق بریک تھرو کریں گئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :