وزیر خزانہ کی بھارت کے ساتھ تجارت کو ملکی صنعت کے لئے قابل قبول بنانے کیلئے تاجر برادری کو اعتماد میں لینے کی ہدایت، بھارت سے درآمدات دوسرے ملکوں سے کی جانے والی درآمدات کا متبادل ہونی چاہیے تاکہ قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے ، اسحاق ڈار

جمعہ 28 فروری 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ تجارت کو ملکی صنعت کے لئے قابل قبول بنانے کیلئے تاجر برادری کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے درآمدات دوسرے ملکوں سے کی جانے والی درآمدات کا متبادل ہونی چاہیے تاکہ قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارت کے ساتھ تاجرت کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بھارت کو برآمدات کرنے والے پاکستانی تاجروں کو بھارتی منڈیوں تک رسائی اور یکساں مواقع فراہم ہونے چاہیں اس موقع پر وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ بھارت کے درمیان بھارت کو پاکستان تاجر برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امیربھارت پاکستانی تاجروں کو یکساں مواقع فراہم کرے گا کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ ، سیکرٹری تجارت سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔