ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل کلاچی کے مختلف ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ، دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ، متعدد دہشتگرد ہلاک

جمعہ 28 فروری 2014 06:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے مختلف ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ، متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی اور ملحقہ علاقوں زرکنی اور لونی میں کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گنڈاپور بھٹی اور مسعود دہشتگرد قبائل کے ٹھکانے تباہ ہوگئے اور فضائی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ کلاچی کی تحصیل میں دہشتگردوں نے متعدد خفیہ ٹھکانے بنائے ہوئے تھے اور اس فضائی کامیاب کارروائی میں تمام ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فضائی کارروائی میں آرمی کے تین سے چار ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :