یورپی پا رلیمنٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ،ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کوغیرقانونی قراردیدیاگیا

جمعہ 28 فروری 2014 06:47

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)یورپین یونین پارلیمنٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف قراردادبھاری اکثریت سے منظورکرلی،ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کوغیرقانونی قراردیدیاگیا،جن میں یمن ا ورپاکستان میں ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپین یونین پارلیمنٹ میں قراردادپر رائے شماری کے دوان ، 49ممبران کے مقابلے میں 534 ارکان کی بھاری اکثریت سے قراردادکی منظوری دی گئی ۔

قراردادمیں مطالبہ کیاگیاہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک غیرقانونی ٹارگٹڈہلاکتوں کے ارتکاب میں حصہ لیں اورنہ ہی دوسرے ملکوں کوایسی ہلاکتوں میں سہولت دیں اور ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہو ایسی ماورائے عدالت ہلاکتوں کی مخالفت کریں ،گرین رکن پارلیمنٹ اورانسانی حقوق بارے سب کمیٹی کی چیئرمین باربرا لوچی بہلر نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ نے آج ڈرون کے استعمال اوران حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہزاروں عام شہریوں کی ہلاکتوں پرشدیدخدشات کااظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ممبران نے جنگی علاقوں کے باہرفضا ئی حملو ں سے ہلاکتوں کے اقدام کی شدیدمذمت کی ہے اوراس کے ساتھ ہی جنگی حالات میں بین الاقوامی قانونی طریقہ کارکے باہرفوجی ڈرون کے استعمال کی ملامت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کوڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے قانونی ،اخلاقی اورسیکورٹی کے چیلنجزکودیکھنے کی ضرورت ہے اوراس میں فوری طورپرمکمل شفافیت اوراحتساب کی ضرورت ہے ۔قراردادمیں ممبرممالک پرزوردیاگیاکہ وہ ماورائے عدالت ہلاکتوں میں امریکہ جیسے ممالک کے ساتھ متعلقہ معلومات شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنے سے اجتناب کرناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :