فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل6 کا مقدمہ قائم ہونا چاہئے،خواجہ سعد رفیق

جمعرات 27 فروری 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر آرٹیکل6 کا مقدمہ قائم ہونا چاہئے،دہشتگردی کیخلاف حکومتی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں،جہاں سے بھی دہشتگردوں کا حملہ ہوگا اس کا جواب دیا جائے گا،آپریشن فی الوقت نہیں کرنا چاہتے،مذاکرات سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا مسودہ اسمبلی میں پیش کردیاگیا،ابھی اس پر ووٹنگ نہیں ہوئی،تمام جماعتیں تجاویز دیں،ان کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا،موجودہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی دی ہے،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مارشل لاء کو آوازیں دے رہے ہیں،یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے،فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دینے پر آرٹیکل6 کا مقدمہ قائم ہونا چاہئے۔