تمام جماعتیں طالبان کیخلاف آپریشن نہیں ، مذاکرات پر متفق ہوئی تھیں ، مولانا فضل الرحمن، حکومت کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے نیا اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے ،سابق صدر مشر ف کی پالیسی کو بھی متفقہ پاس نہیں کیا گیا تھا ، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 27 فروری 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں طالبان کیخلاف آپریشن پر نہیں بلکہ مذاکرات پر متفق ہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے قومی سلامتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق رائے ہوا تھا لیکن ان حکومت کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے نیا اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی جانب سے ہمیشہ مذاکرات پر اتفاق رہا ہے اور سابق صدر مشرف کی پالیسی کو بھی متفقہ طور پر پاس نہیں کیا گیا حالانکہ اس کے بعد کی حکومت بھی ہوسکتا ہے کہ مشرف پالیسی کی پیروی کرتی رہی لیکن وہ بھی اس پر پیروی حاصل نہیں کرسکی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مذاکرات پر جے یو آئی ہمیشہ کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔